کاپو:03مارچ2019(فکروخبر/ذرائع)عام انتخابات کی تاریخوں کے اعلان کے ساتھ ہی انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ ہو چکا ہے جس کے بعد حکومتی اعلانات اور سیاسی پارٹیوں کی تشہیر پر پابندی لگادی گئی ہے ،گزشتہ روز الیکشن کمیشن افسران نے ادیاور واقع ایک اسٹور پرنریندر مودی کی تصویر والی ساڑی فروخت کرنے کی شکایت موصول ہونے پر چھاپہ مار کارروائی انجام دی
کہاجارہا ہے کہ ادیاور کی جیا لکشمی دکان میں ایک ماہ سے مودی اور بالاکوٹ سرجیکل اسٹرائیک کی تصاویر والی ساڑیاںفروخت کی جا رہی تھیں ، اس کا نوٹس لیتے ہوئے کئی مرتبہ انہیں نوٹس جاری کیا گیا تھا اس کے باوجود دکان میں اس طرح کی ساڑیاں فروخت کرنے کا سلسلہ جاری تھا ،وہیں اسی دکان سے کٹی ایک رسید وائرل ہورہی تھی جس میں مودی ساڑیاں کے نام سے ساڑیاں فروخت کی گئی تھیں جس پر الیکشن کمیشن کے افسران کو شکایت موصول ہوئی جس پر ایکشن لیتے ہوئے یہ چھاپہ مار کاروائی منگل کے روز شام پانچ بجے شروع کی گئی ، بتایا جا رہا ہے ابتداء میں دکان مالک نے اہلکاروں کا تعاون نہیں کیا جس کے بعد ریڈ کے لئے پولس کا سہارا لینا پڑا،رات 9:30بجے تک جاری کارروائی میں اہلکاروں نے 2مودی ساری جبکہ فوج کے بالاکوٹ اسٹرائیک کی تصاویر پر مبنی ساڑی بھی ضبط کر لی گئی ہے ،خیال رہے کہ انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ ہونے کے ساتھ ہی الیکشن کمیشن کی ان دنوں اس طرح کے معاملات پر کڑی نظر ہے-
واضح رہے کہ سات مراحل میں ہونے والے انتخابات ۱۱ اپریل سے شروع ہونگے جبکہ کرناٹکا میں ۱۸ اور ۲۳ اپریل کو رائے دہندگان حق رائے دہی کا استعمال کریں گے جبکہ ۲۳ مئی کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا-
Share this post
