کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیاکا وزیر اعظم پر جوابی حملہ ،پوچھا ،'کیا مودی جی نے 2014 میں ڈر کی وجہ سے دو پارلیمانی حلقے سے انتخاب لڑا تھا

بنگلور:یکم مئی 2018(فکروخبر/ذرائع)دو پارلیمانی حلقوں سے انتخاب لڑنے کے معاملے میں کرناٹک کے وزیر اعلی سدا رمیا نے وزیر اعظم مودی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔کرناٹک میں 224 اسمبلی سیٹوں کے لیے 12 مئی کو انتخابات ہونے ہیں جبکہ 15 مئی کو ووٹوں کی گنتی کی جائے گی۔ریاستی وزیر اعلی سدا رمیا دو اسمبلی حلقے سے انتخابات میں حصہ لیں گے۔ ان کے اس فیصلے پر وزیر اعظم مودی نے طنز کرتے کہا کہ ''سدا رمیا ایسا ڈر کی وجہ سے کررہے ہیں''۔مودی کے اس طنز کا سدا رمیا نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ''کیا مودی جی نے 2014 میں ڈر کی وجہ سے دو پارلیمانی حلقے سے انتخاب لڑا تھا''۔انہوں نے مزید کہا کہ ''آپ تو 56 انچ کا سینہ رکھنے والے شخص ہیں''۔ سدا رمیا نے کہا انہیں امید ہے کہ مودی اس سال کا تسلی بخش جواب دیں گے۔ ساتھ ہی سدا رمیا نے کہا کہ مودی جی نے کہا تھا کہ بھارت میں جن ریاستوں میں کانگریس کی حکومت ہے وہاں لاء اینڈ آڈر کی صورت حال نہایت ہی خراب ہے اور ایسی ریاستوں میں اقربا پروری بہت زیادہ ہے۔سدا رمیا  نے مزید کہا کہ بی جے پی کرناٹک میں 60 ۔70 سیٹ بھی حاصل نہیں کر پائے گی۔قابل ذکر ہے کہ سدا رمیا اسمبلی انتخابات میں دو سیٹوں سے انتخاب لڑ رہے ہیں اور اس بات پر مودی نے ان پر طنز کسا تھا۔ 
 

Share this post

Loading...