مودی کی پارلیمنٹ کی چوکھٹ پرماتھا ٹیکنے کی مذمت(مزید اہم ترین خبریں )

اور انھیں ہدایت کی جائے کہ وہ اپنی مذہبی رسوم کو ا پنے گھر یا مندرمیں ادا کرنے کے بعد پارلیمنٹ میں آیا کریں ۔ ورنہ دیگر مذاہب کے رکن پارلیمنٹ بھی پارلیمنٹ کے صحن میں اپنی مذہبی رسموں کی ادائیگی کریں گے۔ وہ چاہے مسلم ممبران یا سکھ، عیسائی ہوں۔نریندر مودی سے پہلے بھی بہت سے وزیر اعظم ہوئے ہیں جوہندو اور سکھ تھے لیکن کسی نے بھی ماتھاٹیکنے کی رسم ادانہیں کی۔ کیونکہ وزیر اعظم اور پارلیمنٹ ملک کے تمام مذاہب کے ماننے والوں کی ہوتی ہے ۔اگر نریندر مودی نے سیکولرزم کاراستہ اختیار نہیں کیا تو مسلم ارکان پارلیمنٹ بھی خدا کی بارگاہ میں دو رکعت نمازادا کرنے کے بعد پارلیمنٹ میں داخل ہوں گے ۔اس لئے تمام سیاسی ومذہبی رہنماوں سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ اس سلسلے میں اپنا احتجاج تحریری طور پر درج کرائیں۔ 


سنڈی کیٹ بینک کے کلرک کو ماری گئی گولی

لکھنؤ۔24مئی(فکروخبر/ذرائع) امین آباد کوتوالی حلقہ میں موٹر سائیکل سوار بدمعاشوں نے سنڈی کیٹ بینک میں کام کرنے والے کلرک کو گولی مار دی۔ واردات کو انجام دینے کے بعد بدمعاش موقع سے فرار ہو گئے۔ زخمی بینک ملازم خود ہی بلرام پور اسپتال پہنچا اور فون سے گھر والوں کو اطلاع دی۔ وہیں کلرک کے والد اور بھائی نے زمینی رنجش میں ناکہ کوتوالی کے ہشٹری شیٹر کے بھائی پر حملہ کا اندیشہ ظاہر کیا ہے۔بشیرت گنج کے سشیل کمار لال مسجد امین آباد سنڈی کیٹ بینک میں کلرک ہیں۔ اطلاع کے مطابق جمعہ کی شام سشیل آٹھ بجے بینک سے نکل کر گھر جا رہے تھے تبھی موٹر سائیکل سوار دو بدمعاشوں نے ان پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ میں گولی سشیل کی پیٹھ کو رگڑتے ہوئے نکل گئی۔ وہیں مصروف ترین علاقہ میں گولی چلانے کے بعد حملہ آور فرار ہو گئے۔ دوسری جانب گولی لگنے کے بعد بھی سشیل نے ہمت نہیں ہاری اور شور مچانا شروع کر دیا۔ شور سن کر مقامی لوگ سشیل کو لیکر بلرامپور اسپتال پہنچے۔ دوسری جانب سشیل کے والد کشوری لال نے بتایا کہ ان کی ناکہ کے نویوگ کنیا ودیالیہ کے سامنے تین ہزار اسکوائر فٹ زمین ہے۔ اس زمین پر ناکہ کوتوالی کے ہشٹری کا بھائی رمضان علی کئی دنوں سے قبضہ کرنا چاہتا ہے لیکن انہوں نے زمین رمضان کے نام کرنے سے انکار کر دیا۔ کشوری کے مطابق اس زمین کا معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے۔ ان کے مطابق سشیل پر حملہ رمضان علی کے اشارے پرہوا ہے۔ وہیں سشیل کے بھائی وجے نے بتایا کہ رمضان علی کے ذریعہ دھمکی دیئے جانے کے بعد ناکہ کوتوالی وجے پرکاش کو شکایت بھی کی تھی لیکن ناکہ پولیس نے کوئی بھی کارروائی نہیں کی جس کے سبب آج یہ واردات ہو گئی۔ 


بجلی میکینک کی ٹرک کی زد میں آکر موت 

لکھنؤ۔24مئی(فکروخبر/ذرائع): موٹر سائیکل سوار بجلی میکینک بجنور سے واپس اپنے گھر جا رہا تھا۔ کہ شہید پتھ وراج ٹاور کے نزدیک اس کی موٹر سائیکل میں تیز رفتار ٹرک نے ٹکر مار دی۔ اس حادثہ میں زخمی میکینک کو مقامی لوگوں نے ٹراما سینٹر میں داخل کرایا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ اس کے علاوہ پی جی آئی میں اسکوٹی سوار ڈی ڈی نیوز میں تکنیشین پرمود کما شریواستو کو نامعلوم گاڑی نے ٹکر مار دی جس سے وہ شدید طور سے زخمی ہو گئے۔ بارہ بنکی کے ٹکیت نگر میں رہنے والا بجلی میکینک چوبیس سالہ ہریش چندر اپنی ہیرو ہانڈاپیشن پروموٹر سائیکل نمبر یو پی ۲۳ اے ڈبلیو ۵۶۶۲ سے جمعرات کو بجنور رشتہ داری میں گیا تھا ۔ہریش چندر جب شہید پتھ وراج ٹاور کے نزدیک پہنچا تبھی سامنے سے آرہے ٹرک نمبر یو پی ۱۴ ٹی ۔۸۱۶۶نے ٹکر ما ردی ۔ ٹرک کی ٹکر سے ہریش چندر دور جاکر گرا ۔ مقامی لوگوں نے زخمی ہریش چندر کو ٹراما سینٹر پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ ہریش چندر کی اندرا نگر واقع گڈو الیکٹرانکس میں کام کرتا تھا۔ دوسری جانب ابھار ایلڈیکو کالونی میں رہنے والے ۵۵ سالہ پرمود کمار شریواستو جمعہ کو اپنی اسکوٹی سے کام پر جا رہے تھے کہ چریا باغ شہید پل کے نیچے ان کی اسکوٹی پر نامعلوم گاڑی نے ٹکر مار دی جس سے پرمود گر گئے اور زخمی ہو گئے۔ لوگوں نے انہیں اسپتال میں داخل کرایا اور اس کے پاس ملے موبائل فون کی مدد سے حادثہ کی اطلاع گھر والوں کو دی۔ 


ریلوے ملازم کے گھر ڈکیتی ڈالنے والا گرفتار

لکھنؤ۔24مئی(فکروخبر/ذرائع)ملیح آباد کے شاہی کھیڑا گاؤں میں رہنے والے ریلوے ملازم رام شنکر کے مکان میں ڈکیتی ڈالنے والے اصل ملزم ہردوئی کے سندیلہ مزرعہ کے رام کمار آرکھ کو پولیس نے لکھنؤ و ہردوئی سرحد پر گرفتار کر لیا ۔ پولیس نے اس کے قبضہ سے لوٹے ہوئے زیورات برآمد کئے ہیں۔ انسپکٹر شیش منی پاٹھک کے مطابق واردات کے بعد پولیس نے رام کمار کے ساتھیوں کو پکڑ کر جیل بھیج دیا تھا۔ واردات کا اصل ملزم فرار چل رہا تھا۔ پولیس نے اس پر پانچ ہزار روپئے کے انعام کا اعلان کیاتھا۔ ملزم رام کمار پر سندیلہ، اناؤ اور لکھنؤ میں تقریباً ۵۱مقدمے درج ہیں۔ پولیس نے رام کمار کے قبضہ سے سونے کا ہار، سونے کا منگل ٹیکہ ،سونے کی جھمکی، چاندی کی پیٹی، چاندی کے پازیب اور بچھیا برآمد کی ہیں۔ 

Share this post

Loading...