ملک کے حالیہ حالات پر مودی کے آنسو مگر مچھ کے آنسو ہیں جس کو بہانے کا کوئی فائدہ نہیں ہے اس کے علاوہ بیرونی ممالک سے آنے والے سیاحوں کے پاس بھی نوٹ ہونے کے باوجود میں وہ استعمال نہیں کرسکتے جس سے ان کی پریشانی کااندازہ لگایا جاسکتا ہے۔ اس کے ذریعہ نہ صرف مودی کا کو نقصان ہورہا ہے بلکہ بی جے پی کو بھی شدید نقصان اٹھانا پڑرہا ہے۔
ریڈی کی بیٹی کی شاہانہ شادی پر معاملہ درج
شادی پر 650کروڑ روپئے خرچ کیے جائیں گے
بنگلور 16؍ نومبر2016 (فکروخبرنیوز) سماجی کارکن ٹی نرسمہا مرتھی نے کندایہ افسران سے جناردھن ریڈی کی بیٹی کی شاہانہ شادی پر خرچہ کو لے کر شکایت درج کرانے کی خبر فکروخبر کو موصول ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق جناردھن ریڈی کی بیٹی براہمنی ریڈی کی شادی حیدر آباد سے تعلق رکھنے والے راجیو ریڈی سے بدھ کے روز ہونا طئے ہے جس کے لیے کروڑوں روپئے خرچ کیے جارہے ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل آف انکم ٹکیس سے کی گئی شکایت میں مرتھی نے کہا کہ مذکورہ شادی بنگلور کے پیلس گراؤنڈ میں 16نومبر بدھ کے روز طئے ہے اورشادی کی رسمیں بھی پوری ہوچکی ہیں ، اس شکایت کے بعد انکم ٹیکس افسران کی ٹیم حرکت میں آگئی ہے اور شادی ختم ہونے کے تک افسران کی ہر چیز پر نظر ہوگی۔ مورتھی نے مزید کہا کہ صرف 6کروڑ رپئے دعوت نامے پر خرچ ہوگئے ہیں اور کل شادی کا خرچہ 650کروڑ روپئے ہے۔ مرتھی نے انکم ٹیکس افسران سے معاملہ پرصحیح اقدمات کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے ۔
Share this post
