ان لوگوں میں انویسٹ کیجئے دنیا آپ کے پیچھے آئے گی. کیجریوال کے اس حملے پر بی جے پی نے بھی جوابی حملہ کیا ہے. بی جے پی ترجمان سبت برتن نے کہا، "کیجریوال جی کو دہلی کی عوام نے اکثریت دیا ہے. اس کیجریوال کو میک انڈیا کے بجائے میک دہلی پر توجہ دینا چاہئے. ملک کی حکومت نے ہمیں کرناہے اور ہم اس سمت میں خوب کام کر رہے ہیں. '
ٹرین سے گرکر طالب علم اورمزدورکی موت
بریلی۔27ستمبر(فکروخبر/ذرائع )گزشتہ شب دوالگ الگ مقامات پر ہوئے حادثوں میں سی پی ایم ٹی کے طالب علم اورایک مزدورکی موت ہوگئی۔دونوں کی لاشوں کو شناخت کے بعد پولیس نے پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔وشارت گنج تھانہ حلقہ کے اکھا گاؤں باشندہ ۵۳سالہ پریم پال ولد رام پال کی گزشتہ شب گاؤں کے نزدیک ہی چلتی ٹرین سے گرکرموت ہوگئی۔ پوسٹ مارٹم ہاؤ س پر موجود متوفی کے کنبہ والوں نے بتایاکہ پریم پال غازی آباد میں رہ کر مزدوری کرتاتھا۔وہ دودن قبل ہی غازی آباد گیا تھا جہاں سے کل شام کو ٹرین سے گھرواپس لوٹنے کیلئے چلا تھا لیکن گزشتہ شب وشارت گنج ریلوے اسٹیشن کے آؤٹرپر اکھا گاؤں کے نزدیک ٹرین سے گر کر اس کی موت ہوگئی اس کی لاش رات بھر ریلوے لائن کے کنارے پری رہی صبح ہونے پر گاؤں کے لوگوں نے لاش دیکھ کر گھروالوں کو اطلاع دی۔موقع پرپہنچے کنبہ والوں نے اس کی اطلاع پولیس کو دی جس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیجااس کے علاوہ فرید پور کے بکینیاگاؤں باشندہ ریلوے کے گارڈراجیو کمارکے بیٹے ہرشت شرما کی کانپور سے گھر واپس لوٹتے وقت فرید پور ریلوے اسٹیشن کے نزدیک چلتی ٹرین سے گرکر موت ہوگئی پوسٹ مارٹم ہاؤس پر کنبہ والوں نے بتایاکہ ہرشت کانپور میں سی پی ایم ٹی کاطالب علم تھا۔اوروہیں پر رہتاتھا۔وہ کل شام کو گھر واپس لوٹنے کیلئے کانپور سے ٹرین پر سوار ہواتھا۔دیررات اس کی ٹرین جب فرید پور ریلوے اسٹیشن کے پاس پہنچی توہرشت بوگی کے دروازے پرآکرکھڑاہوگیا۔اچانک پیرپھیسلنے سے وہ نیچے گرپڑااورموقع پر ہی اس کی موت ہوگئی اطلاع پاکر موقع پر پہنچی پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔
موٹرسائیکل سوار بدمعاشوں نے سبکدوش فوجی کو ماری گولی
گورکھپور۔27ستمبر(فکروخبر/ذرائع )بیلی پار کے ککراکھورگاؤں میں جمعہ کی شام رنجش میں سبکدوش فوجی کو موٹرسائیکل سوار بدمعاشوں نے گولی ماردی۔نیچے گرنے کے بعد ان پر بم پھینک دیاجس سے موقع پر ہی ان کی موت ہوگئی۔اطلاع کے ایک گھنٹے کے بعد بھی پولیس کے نہ پہنچنے پر گاؤں والوں نے گورکھپور۔ ورانسی روڈ پر جام لگایادیا۔جام کے بعد موقع پر پہنچے تھانہ دارکی جیپ پر گاؤں والوں نے پتھراؤ کردیا۔ہنگامہ بڑھتادیکھ کر تھانہ دارنے فورس بلالی۔ موقع پر پہنچے ایس پی دیہات نے تین دن کی مہلت مانگی۔ سواگھنٹے کے بعد لوگوں نے جام ختم کردیا۔بیلی پارعلاقہ کے جنگل اخلاق کنور گاؤں مہاراج سنگھ(۰۷)فوج سے ۵۷۱۹وی آرایس نے دیا تھا۔جمعہ کی شام تقریبا چھ بجے ککروکھورواقع جونیئراسکول احاطہ میں ٹہلنے جارہے تھے گھر سے دوسومیٹرآگے جانے پر تین موٹرسائیکلوں سے آئے گاؤں کے ہی چھ لوگوں نے انھیں گھیر کرگولی ماردی ۔اورزمین پر گرنے کے بعد چہرے پر بم سے حملہ کردیااورہائیوے کی طرف بھاگ نکلے۔لوگوں کے شور مچانے پر پہنچے کنبہ کے لوگوں نے اطلاع پولیس کو دی۔جائے واردات سے دوکلو کی دوری پر تھانہ ہونے کے بعد بھی پولیس ایک گھنٹے تک موقع پر نہیں پہنچی۔اس سے ناراض ککرا کھور،جنگل اخلاق،کنورگاؤں کے لوگ لاش لے کر ہائیوے پر پہنچ گئے۔رات پونے آٹھ بجے پولیس کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے باشندوں نے جام لگایادیا۔بعد میں بیلی پارپولیس موقع پرپہنچی توجیپ پر مقامی باشندوں نے پتھراؤ کردیا۔پتھراؤ میں جیپ کا شیشہ ٹوٹ گیا اورڈرائیوردھننجے زخمی ہوگیا ۔ددیہی باشندوں کے مشتعل ہونے پر ایس پی دیہات برجیش سنگھ،ایس پی کرائم،مانک چندسروج، پی اے سی کے ساتھ ہی آس پاس کے تھانہ دار کو پہنچے ۔تین دن کی مہلت مانگ کر کنبہ کے لوگوں کو رات نوبجے سڑک سے ہٹانے کے ساتھ ہی لاش قبضے میں لے لی ۔جائے واردات پر پولیس کو۵۱۳ بورکارتوس اورستلی ملی ہے۔فورنسک ٹیم معاملے کی تفتیش کررہی ہے۔سبکدوش فوجی کے بیٹے دھنیش نے ککراکھورکے چھ لوگوں کے خلاف تحریرد ی ہے۔ پولیس مقدمہ درج کرکے بدمعاشوں کی تلاش میں مصروف ہے۔
ٹرین میں لٹیروں نے بنایا نوجوان کو زہرخورانی کا شکار
کانپور۔27ستمبر(فکروخبر/ذرائع )بدھنوتھانہ حلقہ میں آج صبح زہرخورانی کا شکار ہواایک نوجوان ہائیوے کے کنارے کھیت میں پڑاملا۔جس سے علاقہ میں افراتفری مچ گئی۔اطلاع پرپہنچی پولیس نے اسے سرکاری اسپتال میں داخل کرایا۔بدھنوتھانہ حلقہ کے ہڑاہاگاؤں کے نزدیک کانپورساگرہائیوے پر سڑک کے کنارے ایک نوجوان بے ہوشی کی حالت میں پڑاملا۔جب ہائی وے کے کنارے دکانداروں نے اسے پڑادیکھا تو اسے اٹھا کر دوکان لے آئے اوراس کے اوپر پانی چھینٹیں مارنے لگے۔لیکن پھر بھی اسے ہوس نہیں آیا تب تک کچھ لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی۔موقع پر پہنچی پولیس نے اسے سرکاری اسپتال میں داخل کرایا۔ ایس او نے بتایاکہ نوجوان کی منہ سے جھاگ نکل رہاہے۔اوراس کے پاس صرف ریلوے کا ٹکٹ ہی ملا ہے اس سے ظاہر ہوتاہے کہ اس کے ساتھ زہرخورانی کرکے اسے پھینک دیا گیاہے۔تحریر ملنے پرمعاملے کی جانچ کرکے کارروائی کی جائے گی۔
بجلی ہیڈ کوارٹراسٹورروم میں آگ لگنے سے ۰۵لاکھ کا نقصان
کانپور۔27ستمبر(فکروخبر/ذرائع )کرنل گنج واقع پریڈچوراہابجلی گھر میں بنے اسٹورروم میں آگ لگنے سے محکمہ میں افراتفری مچ گئی ۔ واردات کی اطلاع ملنے پر فائربریگیڈ نصف درجن گاڑیاں موقع پرپہنچیں ۔ اسٹورروم میں آگ بجھانے کیلئے فائر بریگیڈ اہلکاروں کو کافی مشقت کرنے پڑی۔سنیچر کی صبح بارہ بجے بجلی گھر میں سبھی ملازمین اپنے اپنے کام میں مصروف تھے تبھی بجلی گھر کے اندر ٹرانسفارمر اسٹورروم میں آگ لگ گئی۔آگ نے ہواپاکر اسٹورروم کو اپنی زد میں لے لیا اورایک لمحہ میں اسٹورروم سے شعلہ نکلنے لگے۔آگ کی اطلاع ملنے پر محکمہ میں کام کررہے ملازمین اپنی جان بچانے کیلئے احاطہ سے نکل کر سڑک پر آگئے وہیں بجلی محکمہ کے ملازمین نے فائربریگیڈ کو اطلاع دیتے ہوئے آگ بجھانے کی کوشش شروع کردی۔موقع پرپہنچی فائربریگیڈ کے چھ گاڑیوں نے آگ بجھانے کا کام شروع کردیا۔اطلاع ملنے کے بعد بھی کسکومحکمہ کا کوئی بڑااثر نہیں پہنچا۔کسکو ایم ڈی جے سیلواکماری نے بتایاکہ بجلی دفترمیں آگ لگنے سے پچاس لاکھ روپئے کا نقصان ہو نے کا اندیشہ ہے۔آگ لگنے کے اسباب پر انھوں نے بتایاکہ افسران کی لاپروائی کی بات سامنے آرہی ہے۔ معاملے کو سنجیدگی سے لیکر محکمہ جاتی جانچ کی جائے گی۔قصوروارپائے جانے پر کارروائی کی جائے گی۔
Share this post
