ڈرامائی انداز میں چوروں نے دکانوں کو بنایا نشانہ ، قریب دو لاکھ مالیت کی اشیاء لے کر لٹیرے ہوئے فرار

اڈپی 02؍ ستمبر 2018(فکروخبر نیوز) ڈرامائی انداز میں دکانوں سے قیمتی اشیاء لوٹ لیے جانے کی واردات موڈبدری میں آج صبح منظر عام پر آئی ہے ۔ اطلاعات کے مطابق چوروں نے دکانوں کو نشانہ بنانے سے قبل قریب میں واقع کرناٹکا بنک کے سیکوریٹی اہلکار کو ایک درخت سے باندھ دیا۔ لٹیروں نے پہلے ایور گرین موبائل دکان کو نشانہ بناتے ہوئے اس کا دروازہ توڑ دیا اور قریب 22 موبائل جس کی قیمت ایک لاکھ اسی ہزار بتائی جارہی ہے لے اڑے۔ اس کے بعد دھنا لکشمی نامی ایک زیورات کی دکان کا دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئے اور آٹھ گرام سونا جس کی قیمت دس ہزار روپئے ہے لے کر فرار ہوگئے۔ جب سیکوریٹی سے اس واردات کے متعلق دریافت کیا گیا تو اس نے خلاصہ کرتے ہوئے کہاکہ چوروں نے واردات انجام دینے سے قبل اس کے منھ پر کپڑا باندھ دیاتھا اور اسے ایک درخت سے باندھ دیا۔اس کا کہنا ہے کہ وہاں سے گذرہی ایک کار ڈرائیور نے اسے اس حالت میں دیکھ کر آزاد کرایا۔ فنگر پرنٹس ماہرین کی ٹیم نے جائے واردات کا معائنہ کرنے کے بعد تفتیش کا عمل شروع کردیا ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Share this post

Loading...