پولیس نے اس معاملہ کی تفتیش کے لیے دس افراد کو حراست میں لیا ہے ۔ پولیس امتیاز گنٹل کٹے ، بدرالدین گنٹل کٹے اور الیاس سنور اور شریف ٹوڈارو کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں جن کے سلسلہ میں بتایا جارہا ہے کہ ان کا نام پرشانت نے اپنی آخری سانس لینے سے قبل لیا تھا۔ کل ملا کر پانچ معاملات پولیس تھانہ میں درج کیے گئے ہیں۔ فاسٹ فوڈ دکان کے مالک مبین نے پولیس تھانہ میں شکایت درج کراتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ قتل کی واردات کے منظر عام پرآنے کے بعد تقریباً پچاس افراد پر مشتمل ایک گروہ نے اس کی دکان پر حملہ کرتے ہوئے چھ لاکھ روپئے کا نقصان کیا ہے۔ ایک اورشخص اسماعیل نے الزام لگایا ہے کہ شرپسند الواس روڈ پر واقع اس کے دفتر میں گھس گئے اور دفتر کے فرنیچر کو نقصان پہنچایا ہے۔ پولیس اہلکاروں نے بھی ان کی گاڑیوں پر پتھراؤ کرنے والوں کے خلاف معاملہ درج کرلیا ہے۔ مقتول کے والد آنند پجاری نے اپنے بیٹے کے قتل کے معاملہ میں چھ افراد کے خلاف معاملہ درج کرلیا ہے۔ کئی سیاسی لیڈران نے ملزمین کی جلد گرفتاری کی مانگ کی ہے۔ ضلع کمشنر اے بی ابراہیم نے موڈبدری کادورہ کیا ۔ اس موقع پر مقامی ایم ایل اے نے ضلع کمشنر کے ساتھ ایک میٹنگ بھی کی۔ ضلع پولیس کمشنر مرغان اور سینئر پولیس اہلکار اس معاملہ کی تحقیقات کررہے ہیں ۔
چودہ سالہ مدرسہ کے طالب علم کوجنسی طور پر ہراساں کرنے والا ایک شخص گرفتار
منگلور 11؍ اکتوبر (فکروخبرنیوز) کوناجے پولیس نے ایک نابالغ لڑکے کو جنسی طور پر ہراساں کرنے والے بتیس سالہ شخص کو حراست میں لیتے ہوئے معاملہ درج کرلیا ہے ۔ ملزم کی شناخت ارون روڈرگس کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔بتایا جارہا ہے کہ مذکورہ شخص شادی شدہ ہے اور اس کے دو بچے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سنیچر کے روزملزم ایک مسجد میں آیا اُس وقت مسجد کے مصلیا ر موجود نہیں تھے،ا س بیچ ملزم نے نابالغ لڑکے کو کھانے پینے کی اشیاء دینے کا لالچ دے کر اسے اپنے گھر لے گیا۔ اس بیچ جب مصلیا مسجد پہنچے اور جب پتہ چلا کہ ایک طالِ علم لاپتہ ہے تو دیگر طلباء نے ایک شخص کے مسجد میں آکر لوٹنے کی اطلاع دی۔ یہ خبر پاکر مصلیا ر نے فوری کچھ لوگوں کوملز م کے گھر بھیجا ، تو گھر بند تھا پھر جب دروازہ کھلا تو اُس وقت ملزم نے اُ ن سے کہا کہ وہ اس کے ساتھ بیٹھ کر ٹی وی دیکھ رہا تھا، مگر لوگوں کو شک ہوا اور بچے کی حالت پر اُ س سے سوال کئے تو پتہ چلا کہ اُس نے بچے کے ساتھ جنسی ہراسانی کی تھی۔ فوری پولس میں شکایت درج کی گئی جہاں پولس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ، واردات کے بعد کچھ دیر کے لئے ماحول گرم رہا ،فی الحال تحقیق چل رہی ہے ۔
ٹویٹر پر برہنہ تصاویر اور ویڈیو اپلوڈ کرنے والے بچوں کے خلاف شکایت درج
منگلور 11؍ اکتوبر (فکروخبرنیوز) دو ٹویٹر کے اکاؤنٹ میں عریاں تصاویر اور ویڈیو اپلوڈکیے جانے کے خلاف سماجی کارکن سنتوش سمنتاکی جانب سے معاملہ درج کرنے پر اکاؤنٹ ہولڈرس کے خلاف شکایت درج کرلئے جانے کی خبر فکروخبر کو موصول ہوئی ہے۔ درج شدہ معاملہ کے مطابق چند بچوں کی جانب سے ٹویٹر اکاؤنٹ میں اپنے موبائل کے ذریعہ عریاں تصاویر اور ویڈیو اپلوڈ کی گئی تھی۔ بچوں کی جانب سے اس طرح کی عریاں تصاویر ٹویٹر پر اپلوڈ کیے جانے پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے اور کہا جارہا ہے کہ اس طرح کے ایک لاکھ ٹویٹر اکاؤنٹ ہیں جس میں اس طرح کی چیزیں اپلوڈ کی جاتی ہیں۔ پولیس نے معاملہ درج کرتے ہوئے سائبر کرائم کو درج شدہ معاملہ کے سلسلہ میں آگاہی دی ہے۔ منگلور چلڈرن ڈائریکٹر رینی ڈیسوزا نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ اس طرح کے کئی ٹویٹر اور دیگر سماجی رابطے کی ویب سائٹس میں اکاؤنٹ ہیں جن میں بچے اس طرح کی چیزیں اپلوڈ کرتے ہیں ۔ پولیس کو چاہیے کہ اس کی تحقیقات کرتے ہوئے اس طرح کے اکاؤنٹ بند کردینا چاہیے۔ اس معاملہ میں ہم اعلیٰ اہلکاروں سے بات چیت کرنے کے بعد سخت اقدام کرنے والے ہیں۔
Share this post
