پرشانت پجاری قتل معاملہ کے ملزم پر نامعلوم افراد کا حملہ ، امتیاز شدید زخمی حالت میں اسپتال میں داخل

موڈ بدری 24؍ ستمبر 2018(فکروخبر نیوز) پھول فروش پرشانت پجاری کے قتل کے ملزم پر جان لیوا حملہ کیے جانے کی وارادت آج صبح سویرے پیش آئی ہے جس میں وہ بری طرح زخمی ہوگیا۔ جس کی شناخت امتیاز کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ، کہا جارہا ہے کہ وہ پرشانت پجاری قتل معاملہ کا ملزم ہے۔ حملہ آوروں کی شناخت نہیں ہوپائی ہے البتہ اس بات کی تصدیق ہوچکی ہے کہ حملہ آور کار پر سوار آئے تھے اور موقعۂ واردات سے فرار ہونے میں کامیاب رہے جبکہ امتیاز بائک پر سوار تھا۔ ذرائع کے مطابق یہ وارادت آج صبح ساڑھے پانچ بجے موڈبدری کے قریب گنٹل گٹے میں پیش آئی ہے۔ ملزم کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ وہ حملہ میں شدید زخمی ہوگیاہے اور وہ خطرہ میں ہے جسے منگلورو کے ایک نجی اسپتا ل میں داخل کیا گیا ہے۔موڈبدری پولیس معاملہ کی تحقیقات کررہی ہے۔ 

Share this post

Loading...