ساحلی اضلاع میں نہیں تھم رہی ہے بارش : کل بروز منگل بھی تینوں اضلاع کے اسکولوں اور پی یو کالجوں میں تعطیل کا اعلان

کاروار 24 جولائی 2023 (فکروخبرنیوز) ساحلی کرناٹک میں جاری موسلادھار بارش کی وجہ سے کل بروز منگل 26 جولائی کو اتراکنڑا ، دکشنا کنڑا اور اڈپی کے اسکولوں اور پی یو کالجوں میں تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

ان اضلاع میں آج 24 جولائی کو بھی اسکولوں اور کالجوں میں تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا۔

چکمگلورو، شیواموگا، اور کوڈاگو اضلاع میں اورینج الرٹ جبکہ باگل کوٹ، بیلگاوی، کلبرگی، ہاویری، ہاسن اور وجئے پورہ اضلاع میں ایلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

 

Share this post

Loading...