بنگلور:20اپریل2019(فکروخبرنیوز) بنگلور کے مضافاتی علاقہ میں موبائل پھٹنے سے ماں اور بیٹے شدید زخمی ہونے کا واقعہ پیش آیاہے، زخمی شخص نے موبائیل دکان سمیت موبائیل کمپنی کے خلاف کیس درج کر لیاہے جبکہ حیران کن بات یہ تھی کہ موبائل پھٹنےسے لگے زخموں کے درد سے سڑک کنارہ کراہ رہے ماں بیٹے کی مدد کے بجائے آس پاس کھڑے لوگ ویڈیو بنانے میں مصروف رہے،
دراصل 18 اپریل کو ہونے والے اس واقعہ کی خبر دو روز بعد منظر عام پر آئی ہے ، رپورٹ کے مطابق گنگادھر نامی شخص بائک پر سوار اندھر پردیش جا رہا تھا اسی دوران ننداگڑی علاقہ میں پہونچتے ہی ٹراوزر کی جیب میں رکھا موبائیل فون دھماکہ کے ساتھ پھٹ گیا جس سے دونوں زخمی ہوگئے ،حیرانی کی بات یہ تھی کہ راستہ پر درد سے کرا ہ رہے ان دونوں کی مدد کے لئے راہ گیروں میں سے کوئی آگے نہیں بڑھا جبکہ اس میں کچھ ایسے بے درد افراد بھی تھے جو ان کی درد سے کراہتے ہوئے ویڈیو بنانے رہے تھے ،اسی دوران کچھ نیک لوگوں نے فون کال کرکے ایمبولنس کو بلوالیا جس کےبعد انہیں اسپتال میں داخل کیا گیا ، گنگادھر نے اس معاملہ میں موبائیل دکان کےمالک (جس سے اس نے فون خریداتھا ) کیس درج کیا ساتھ ہی موبائیل بنانے والی کمپنی کے خلاف بھی مننداگڑی پولس تھانہ میں معاملہ درج کر لیا ہے
Share this post
