مگریہ کہنا مناسب نہیں ہے کہ حکومت نے ہماری درخواست کو مکمل طور پر رد کردیا ہے ۔عدالت نے ذاتی طور پر درخواست دینے کو کہا ہے ۔میں یہ جانتی ہوں کہ کچھ افراد نے ذاتی طور پر بھی موبائل نمبر سے آدھار کارڈ کو لنک کرنے کے خلاف اپیل کی ہے۔
خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے ممتا حکومت کی درخواست پر کہا کہ کوئی بھی ریاستی حکومت کس طرح سے مرکزی حکومت کے فیصلے کو چیلنج کرسکتی ہے۔عدالت نے کہا کہ ممتا بنرجی ذاتی طور پر اس کے خلاف اپیل کرسکتی ہیں ۔تاہم عدالت نے موبائل نمبر کو آدھار کارڈ سے لنک کرنے کو لازمی کیے جانے پر مرکزی حکومت سے بھی جواب طلب کیا ہے ۔
Share this post
