منگلور:ٖ موبائل چوری کے الزام میں ماہی گیر کو کرین سے لٹکاکر تشدد کا بنایا گیا نشانہ ، چھ افراد گرفتار

منگلورو 23 دسمبر2021(فکروخبرنیوز/ذرائع) شہر کے بندر علاقے میں ایک ماہی گیر کو کرین سے الٹا لٹکا کر تشدد کا نشانہ بنانے کے معاملے میں چھ ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

گرفتار شدگان میں کونڈورو پولیا (23)، اوولا راج کمار (26)، کاتانگاری منوہر (21)، وتوکوری جلیا (30)، کرپنگاری روی (27) اور پرلایا کاویری گووندیا (47) ہیں۔ سبھی کا تعلق آندھرا پردیش سے ہے۔

اس ہولناک واقعے میں متاثرہ شخص وائلا شینو ہے جس کا تعلق بھی آندھراپردیش سے ہے۔

یاد رہے کہ سوشیل میڈیا میں وائرل ویڈیو کلپ میں ایک شخص کو ماہی گیروں کی جانب سے الٹا لٹکانے کے بعد تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ پولیس اہلکاروں کی جانب سے فراہم کردہ ابتدائی معلومات کے مطابق موبائل فون چوری کرنے پر اس کے ساتھ اس طرح ناروا سلوک کیا گیا۔

Share this post

Loading...