پری یونیوسٹی کالجس میں اب طلباء کے لئے موبائیل استعمال پر پابندی


بنگلور۲۵/ نومبر/۲۰۱۸(فکرو خبر ذرائع ) بنگلور پری یونیورسٹی تعلیمی شعبہ نے کالج کے طلباء کے لئے موبائیل کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے ، گزشتہ حکم نامہ میں طلباء کو موبائیل اور لیپ ٹاپ دونوں کے لے جانے پر پابندی عادئ کر دی گئی تھی، طلباء کی جانب سے کڑی مخالفت کے بعد کرناٹکا بورڈ نے لیپ ٹاپ پر سے پابندی ہٹادی تھی لیکن موبائیل پر پابندین برقرار رکھی گئی ہے 
یہ حکم نامہ محکمہ تعلیم کے حوالہ سے موصول ہوا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ تعلیمی گھنٹوں میں موبائیل پر پابندی لگانے کا مقصد یہ ہے کہ  طلباء یکسوئی اور دلجمعی کے ساتھ اپنی پڑھائی کرسکیں ۔ حکم نامہ میں یہ بھی واضح کر دیا گیا ہے کہ تمام سرکاری اور پرائیوٹ اسکولوں میں اس پر عمل درآمد لازمی ہوگا

 

Share this post

Loading...