رمناتھ رائے نے کہا کہ مرکزی حکومت میں بھی کچھ ایسے وزراء موجود ہیں جن کے خلاف مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزامات لگے ہوئے ہیں۔ بی جے پی کا اصل مقصد ہی یہی ہے کہ وہ ان کا تعلق اقلیت سے ہونے کی وجہ سے انہیں باربار نشانہ بنایا جارہا ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ رمناتھ رائے نے مرکزی حکومت کو بھی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے حکومت کا غلط فائدہ اٹھانے کی بات کہی ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی انکم ٹیکس محکمہ کا غلط فائدہ اٹھارہی ہے اور وہ صرف کانگریسی لیڈروں پر چھاپہ مارکارروائی کررہی ہے۔ ٹیپو سلطان کے یومِ پیدائش پر پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مخالفتوں کے باوجود ہم ٹیپو سلطان کا یومِ پیدائش مناتے رہیں گے۔ جو لوگ اس کی مخالفت کرتے ہیں وہ دور رہیں ، ماضی میں جب ٹیپو سلطان کا یومِ پیدائش منایا گیا تو بے گناہ افراد کو فرقہ وارانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
Share this post
