منگلورو 05 دسمبر 2020 (فکروخبرنیوز/ ذرائع) اُڈوپی ڈپٹی کمشنر جی جگدیشا کی سربراہی میں تیار 19 دسمبر 2019 کو منگلورو میں سی اے اے کے خلاف احتجاج کے دوران ہونے والی پولیس فائرنگ کی مجسٹری انکوائری کی حتمی رپورٹ پیش کردی ہے۔ پچاس صفحات پر مشتمل رپورٹ2،500 معاون دستاویزات کے ساتھ، محکمہ داخلہ کے ایڈیشنل چیف سکریٹری کو پیش کی گئی ہے۔ شہر میں سی اے اے کے خلاف احتجاج پر تشدد ہونے کے بعد پولیس نے فائرنگ کی تھی جس کے نتیجہ میں نوشین اور جلیل نامی دو افراد جاں بحق ہوگئے تھے ۔ کوویڈ 19 وبائی بیماری اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے پولیس فائرنگ سے متعلق مجسٹریٹی انکوائری میں تاخیر ہوئی۔
بشکریہ: دکن ہیرالڈ
Share this post
