منگلورو: 11؍ جولائی 2023 (فکروخبرنیوز) ایئر انڈیا ایکسپریس کے انجن میں خرابی اور متعلقہ حکام متبادل انتظامات کرنے میں ناکام رہنے کی وجہ سے کل رات منگلورو ہوائی اڈے پر مسافروں کو رات گذارنی پڑی۔
اطلاعات کے مطابق پیر کی رات 11 بجے منگلورو سے دبئی کے لیے اڑان بھرنے کے تیار ایئرانڈیا ایکسپریس کے انجن میں خرابی کی بات مسافروں کو معلوم ہوئی اس کے بعد مسافر پریشان ہوگئے اور متبادل انتظامات کے انتظار میں ہوائی اڈے ہی پر موجود رہے لیکن متبادل انتظام نہ ہونے سے ہوائی اڈے پر رات گذارنے والے مسافروں نے حکام کے خلاف اپنی شدید ناراضگی کا اظہار کیا۔
Share this post
