منگلورو16 دسمبر2021 (فکرو خبر/ذرائع) کسٹم حکام نے جمعرات 16 دسمبر کو منگلورو بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ایک خاتون مسافر سے 739 گرام سونا ضبط کیا۔ خاتون مسافر ایئر انڈیا کی پرواز سے دبئی سے منگلورو ایئرپورٹ پہنچی تھی۔ یہ خاتون کاسرگوڈ کے تلنگرے کی رہنے والی ہے۔ ضبط شدہ 24 قیراط سونے کی قیمت 36,43,270 روپے ہے۔ حکام نے بتایا کہ مسافر نے اپنے اندرونی لباس میں گرے پیپر میں پیسٹ کی شکل میں سونا چھپا رکھا تھا۔
ڈائجی ورلڈ کے شکریہ کے ساتھ
Share this post
