ایم ایل سی انتخابات: فیصلہ پارٹی ہائی کمان پر، 7 سیٹوں پر 300 افراد کی نگاہیں

بنگلورو 28 مئی 2024: ایم ایل سی انتخابات کے پیشِ نظر حکمراں کانگریس کو مسائل کا سامنا ہے۔ 7 سیٹوں کے لیے 300 سے زیادہ افراد امید لگائے بیٹھے ہیں۔ 
اس سلسلہ میں منگل کو کانگریس پارٹی ہائی کمان کے ساتھ بات چیت کے لیے دہلی روانہ ہونے سے پہلے میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیوکمار نے کہا کہ پارٹی ہائی کمان امیدواروں کا انتخاب کرے گی۔
"مختلف زمروں سے امیدوار ہیں۔ تمام ذاتوں، برادریوں اور علاقوں کو ایڈجسٹ کرنا ممکن نہیں ہے حالانکہ امیدواروں نے بلاک، ضلع اور ریاستی سطحوں پر پارٹی کے لیے کام کیا ہے۔
یہ ہائی کمان پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ دیکھتے ہیں کیا فیصلہ ہوتا ہے۔
وزیر داخلہ ڈاکٹر جی پرمیشور کے اس بیان کہ وزیر اعلیٰ اور نائب وزیر اعلیٰ کو امیدواروں کے انتخاب کا فیصلہ اکیلے نہیں کرنا چاہئے کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ ہم ان کی سوچ کے بارے میں بھی غور کریں گے۔ 

 

Share this post

Loading...