ایم ایل سی انتخابات کی اشتہاری مہم زوروں پر: کانگریس کا خصوصی اجلاس

ا سی گہماگہمی میں آج شہر کے رویل اوک ہوٹل شام ساڑھے چار بجے اُترکنڑا ضلع نگران کار وزیر دیش پانڈے کانگریسی کارکنان درمیان جیت کا تیقن دیتے ہوئے نظرآئے اور کہا آپ نے بی جے پی کا دور بھی دیکھااور حالیہ کانگریس پارٹی کا بھی ، خستہ حال راستوں کی درستگی کب ہوئی یہ بھی دیکھ لیں، انہوں نے اپنی پارٹی کے تمام ترقیاتی کاموں کو گنوانا شرو ع کردیا جیسے اکثر انتخابات سے پہلے سیاسی نیتاکرتے ہیں، جس میں انہوں نےسرکاری اساتذہ کی بھرتی، بنیادی سہولیات کی فراہمی کا تذکرہ کیااور مرکز میں موجود بی جے پی پارٹی کے وعدہ خلافی کو بھی بتانا نہیں بھولے ، اور کہااسی پر اپنے ووٹ کو دینے کا فیصلہ کریں ۔ اس موقع پرریاستی اسپائسس بورڈ چیرمین جناب مزمل قاضیا، ضلع کانگریس صدر بھیمنا نائک ، ضلع پنچایت ممبر جناب عبدالرحیم شیخ اور مقامی لیڈران میں سے جناب فیاض ملا، جناب ایس ایم پرویزو دیگر کانگریسی کارکنان موجود تھے۔ 


وی ڈی بھٹکلیس گروپ کا دھیرے دھیرے فلاحی و تعلیمی سرگرمیوں میں بڑھتا قدم 

بھٹکل23دسمبر (فکروخبرنیوز ) وی دی بھٹکلیس وھاٹس اپ گرو پ سوشیل میڈیا سے ہوتے ہوئے اب سوشیل امدادِ باہمی اور بیداری مہم جیسے اجلاس منعقد کرکے دھیرے دھیرے سماج میں اپنی شناخت قائم کرنے کامیاب کوشش کررہے ہیں، لوگوں کے مسائل کو سرکاری ذمہدارن کے سامنے رکھ کر ان کے حل کی کوشش کرنے کی سعی کے بعد آج وی دی بھٹکلیس کے ذمہ داران نے طلباء کیلئے سول سرویس جیسے سبجیکٹ میں دلچسپی لینے اور بیداری پیدا کرنے کے لئے رابطہ ہال نوائط کالونی میں ایک رہنماء تقریب کا اہتمام کیا، جس میں جناب آئی اے ایس ثناء اللہ (سبکدوش) جو کہ کرناٹکا حکومت میں الگ الگ ڈیپارٹمنٹ میں جنرل سکریٹری کے عہدون پر فائز رہے اور اس میدان کے تجربہ کار شخصیت ہیں،مہمانِ خصوصی کے طور پر شرکت کرتے ہوئے طلباء کو اس میدان میں آگے آنے کے لئے اُبھارااور اپنے تجربات طلباء کے سامنے رکھے، اس موقع پر دیگر مقرر حضرات موجود تھے اور طلباء کو خوب رہنمائی کی۔ طلباء کے لئے ظہرانے کا بھی انتظام کیا گیا تھا۔ 

 

خبروں سے متعلق مزید تصاویر فوٹو گیلری میں ملاحظہ کرسکتے ہیں

Share this post

Loading...