لاپتہ کشتی مہاراشٹرا کی قید میں ہونے کے شبہات : وزیر نندا گوڑا

 

بنگلورو 13؍ جنوری 2019(فکروخبر نیوز) گذشتہ تقریباً اٹھائیس روز سے پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والی سورنا تھری بوجھا کشتی کے سلسلہ میں کرناٹکا کے فیشیریس منسٹر وینکٹ راؤ نندا گوڑا نے امکان ظاہر کیا ہے کہ وہ مہاراشٹرا کے قید میں ہے۔ میں نے اس سلسلہ میں وزیر اعلیٰ سے بھی بات چیت کی ہے تاکہ مہاراشٹرا حکومت پر دباؤ بنایا جاسکے۔ اور مزید گوا اور گجرات کی حکومتوں سے بھی بات چیت جاری ہے۔ان کا کہنا ہے کہ دراصل کشتی بارہ نیوٹیکل پانی میں تھی اور مرکزی حکومت کی بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اس سلسلہ میں تعاون کریں۔ ہم نے کوسٹ گارڈ اور نیوی کی بھی مدد حاصل کی اور ہیلی کاپٹروں کی مدد سے بھی سرچ آپریشن جاری ہے۔ دوسری جانب ریاستی وزیر داخلہ ایم بی پاٹل نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ اب بھی سرچ آپریشن جاری ہے ، انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی تمام تر کوششیں صرف کررہی ہیں اور گوا اور مہاراشٹرا کی حکومتوں کو بھی خط لکھنے والے ہیں۔

Share this post

Loading...