ایم ایل اے یوٹی قادر کی کار حادثہ کا شکار

داونگیرہ 14؍اپریل2021(فکروخبرنیوز/ذرائع) ایم ایل اے یوٹی قادر کی کار اس وقت حادثہ کا شکار ہوگئی جب وہ داونگیرہ کے سفر پر تھے۔ یہ حادثہ اناگوڈو بس اسٹانڈ کے قریب واقع سرویس روڈ پرآج پیش آیا۔
اطلاعات کے مطابق ایم ایل اے یوٹی قادر لوک سبھا کے  بیلگام ضمنی انتخابات کے لیے جاری تشہیری مہم کے لیے جارہے تھے کہ اناگوڈو کے قریب ان کی کار کنٹینر ٹرک سے ٹکراگئی۔ کار کے اگلے حصہ کو نقصان پہنچا ہے لیکن یوٹی قادر پوری طرح محفوظ ہیں۔ 
حادثہ کے بعد قادر بنگلورو کے لیے لوٹ گئے ہیں۔ ایس پی ہنومنتارایا نے جائے حادثہ کا معائنہ کیا۔ 

ذرائع : ڈائجی ورلڈ

Share this post

Loading...