رکن اسمبلی سنیل نائک نے نیمدی کیندرا اور تحصیلدار دفتر کا دورہ کرتے ہوئے کام کا لیا جائزہ

بھٹکل 27؍ ستمبر 2018(فکروخبر نیوز) شہر کے تحصیلداردفتر اور نیمدی کیندرا کا بھٹکل ۔ ہوناور رکنِ اسمبلی سنیل نائک اچانک دورہ کرتے ہوئے کام کا جائزہ لیا اور تحصیلدار اور نائب تحصیلدار کی غیر حاضری پر تشویش کا اظہار کیا ۔نیمدی کیندرا میں کئی اہم امور پر اسٹاف کو ہدایات دیتے ہوئے کئی امور کے تعلق سے انہوں نے سو الات بھی کیا ۔ انہو ں نے وارثی سرٹیکفکٹ کے سلسلہ میں عوامی شکایات موصول ہونے کی بات کہتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں وارثی سرٹیفکٹ کے لیے نیمدی کیندرا میں سہولیات مہیا کرائے گئے ہیں لیکن بھٹکل کے نیمدی کیندرا میں عوام کے لیے یہ سہولت مہیا نہیں ہے۔ انہوں نے افسران کو ہدایات دی کہ اس کام کو دوبارہ شروع کیا جائے۔ اس موقع پر موجود عوام نے اپنی باری کا انتظار کرتے ہوئے گھنٹوں قطار میں کھڑے ہونے کی بھی شکایت کی جس کے تعلق سے بھی رکن اسمبلی نے کہا کہ اس کے حل کے لیے جلد اقدامات کیے جائیں گے۔ جائزہ کے بعد اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تحصیلدار دفتر اور نیمدی کیندرا ہی سے عوام کے کام کیے جاتے ہیں اور یہاں تحصیلدار دفتر میں بجائے بیس اسٹاف ہونے کے صرف نو اسٹاف موجود ہیں۔نیمدی کیندرا وارثی سرٹیفکٹ کے لیے جاری کرنے کے تعلق سے میڈیا کو جانکا ری دی۔ ریت کے مسائل جلد سے جلد حل کیے جانے کے سلسلہ میں انہو ں نے کہا کہ ہم نے وزیر اعلیٰ سے اس سلسلہ میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آپ ریت کے مسئلہ پر جو بھی قانون بنائیں لیکن عوام کو اس سے فائدہ ہونا چاہیے۔

Share this post

Loading...