کانگریس کے ایم ایل اے نمبالکر سمیت دو افراد سڑک حادثہ میں شدید زخمی

بیلگاوی 13؍ اپریل 2019(فکروخبر نیوز) خانہ پورکے ایم ایل اے انجلی نمبالکر مہاراشٹرا میں پیش آئے ایک سڑک حادثہ میں شدید زخمی ہوگئے ہیں ۔ اس کے ساتھ ساتھ اس کا گن مین اور ڈرائیور کو بھی شدید چوٹیں پہنچی ہیں۔یہ حادثہ شعلہ پور میں پیش آیا جہاں انتخابی تشہیر کے لیے نمبالکر سفر کرہے تھے ۔
اطلاعات کے مطابق نمبالکر کی انووا کار مخالف سمت سے آرہی کار سے ٹکراگئی اس کے بعد ایک اور سواری سے ٹکراتے ہوئے الٹ گئی۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی بڑی تعداد میں لوگ جائے واردات پر جمع ہوگئے اور انہیں اسپتال پہنچایاجہاں ان کا علاج جاری ہے۔ ڈاکٹروں کی مطابق تینوں زخمیوں کی حالت بہتر ہے ۔بیلگاوی سے تعلق رکھنے والے ایک کانگریس لیڈر کا کہنا ہے کہ حادثہ کے بعد ایربیگ کھل جانے سے زیادہ زخم نہیں آئے۔

Share this post

Loading...