واقعہ کی تفصیلات یہ ہے کہ تیمنا او راس کی بیوی سویتاگذشتہ پانچ سالوں سے کچھ علاج ومعالجہ کے لیے گنیش بھٹ کے پاس آیا کرتے تھے ۔ کچھ دن پہلے (عملیات) علاج کے غرض سے تمنا ڈھونگی تانترک گنیش بھٹ کے پاس آیا اس موقع پر ا س نے کہا کہ اس پرکسی نے کالا جادو کرکیا ہے اس کو دور کرنے کے لیے ہوما (سفلی عملیات) کرناپڑے گا او راس نے کہا کہ دوبارہ آتے وقت اپنے بیوی اور بچہ کو بھی ساتھ لے کر آئیں اور اس معاملہ کو مخفی رکھا جائے ۔ تانترک کی بات پر یقین کرتے ہوئے پیر کی شام پانچ بجے تمّنّا بھٹ اپنی بیوی اور بچہ کے ساتھ آیا اور تانترک گنیش اپنے ایک قریبی باغ میں لے جاکر جادو ٹونے کی عملیات شروع کردیا ۔ اس دوران تانترک بہانے بناتے ہوئے کہا کہ عملیات کے موقع پر بچہ کا یہاں ہونا ٹھیک نہیں لہذا بچہ کو میری بیوی کے حوالے کیا جائے۔ تانترک کی بیوی جب بچے کو لے گئی تو تانترک نے دونوں میاں بیوی کو قریب کے ایک کنویں کے قریب بٹھاکر عملیات کئے جانے کا ناٹک کیااور کچھ ہی دیر میں اس نے دونوں میاں بیوی کے منھ پر کپڑا باندھ کر کنویں میں دھکیل دیا اور تاکہ دونوں بچ کر نہ نکل جائیں اسی غرض سے کنویں کو مضبوط چیز سے ڈھانک کر اس پرپتھر لاد دیا۔ لیکن کنواں زیادہ گہرا نہ ہونے اور پانی کم ہونے کی وجہ سے دونوں میاں بیوی معزاتی طو ر پربچ نکلے ۔ اس کے بعد ان دونوں نے معاملہ معاملہ کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے دونوں میاں بیوی قریبی پولس تھانے میں ڈھونگی تانترک کے سلسلہ میں شکایت کی۔ پولس نے چھان بین کی تو تانترک اور اس کی بیوی بچے کو لے کر غائب تھے۔ مگر پولس لگاتار تانترک کے فون پر رابطہ کرتی رہی ۔بالآخر دوسرے دن کمٹہ کے ماستی کٹہ سرکل کے قریب بچہ کو اغوا کرکے ماروتی آلٹو کار میں فرار ہونے کے دوران سی پی آئی شری کانت او راس کی ٹیم نے تانترک اور اس کی بیوی کو گرفتار کرلیا پولس کے بیان کے مطابق مزید تحقیقات جاری ہے۔
Share this post
