مٹی تیل کا چولہا(اسٹو )سلگاتے ہوئے آگ حادثہ : ایک زخمی (مزید خبریں )

زخمی نثار کو فوری طور پر سرکاری اسپتال پہنچایا گیا جہاں پر ابتدائی طبی امداد کے بعد اڈپی منتقل کردیا گیاہے۔گھروالوں نے فکروخبر کے ذریعہ عوام سے اپیل کی ہے کہ نثار مزدو رہ ہونے کی وجہ سے طبی اخراجات برداشت نہیں کرسکتا ہے ،۔ لہٰذا کوئی امدا د پہنچانے کا خواہشمند ہوتو فکروخبر دفتر سے رجوع کریں ۔


انیس سالہ لڑکی کے ساتھ مسلسل چار ماہ سے چھیڑ خانی

لڑکی نے پولیس تھانہ میں عصمت ریزی کا معاملہ درج کرایا

موڈبدری 06؍ نومبر (فکروخبرنیوز) مسلسل چار ماہ تک انیس سالہ لڑکی کے ساتھ عصمت دری کیے جانے کے الزام میں پینتالیس سالہ شخص کو حراست میں لیے جانے کی واردات موڈبدری میں پیش آئی ہے ۔ ملز م کی شناخت دیانند ہیگڈے (45) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ بتایا جارہا ہے کہ اسی سال جولائی کے مہینے میں مذکورہ لڑکی جب ایک تالاب کے قریب کپڑے دھورہی تھی اس دوران ملزم نے لڑکی کے ساتھ چھیڑچھاڑ کے بعدعصمت دری کی ۔ جس کے بعد اس معاملہ کو منظر عام پر لانے پر لڑکی کو قتل کی دھمکی دی گئی۔ ملزم دیانند اس کے بعد مسلسل لڑکی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرتا رہا اور اس کے ساتھ عصمت دری کرتا رہا ۔ 31؍ اکتوبر کو اس نے لڑکی کو قریبی جنگل میں لے جا کر عصمت دری کی ۔ اس دوران جنگل میں لکڑیاں جمع کرنے گئے کچھ لوگوں کو اس کا علم ہوا تو انہوں نے لڑکی کے اہلِ خانہ کو اطلاع کردی ۔ لڑکی نے موڈبدری پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا ہے۔ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے کر تحقیقات کررہی ہے ۔ 


پرشانت قتل معاملہ میں پولیس نے اک اور ملزم کو کیا گرفتار 

منگلور 06؍ نومبر (فکروخبرنیوز) سٹی پولیس کرائم برانچ پرشانت قتل معاملہ میں اک اور ملز م کو حراست میں لینے میں کامیاب ہوئی ہے ۔ ملزم کی شناخت جئیش (22) مقیم کرناٹکا ہاؤسنگ کالونی کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جو پولیس کو دیگر قتل معاملات میں بھی مطلوب تھا ۔ بتایا جارہا کہ جئیش کے انڈر ولڈ ڈان ویکی عرف بالاکرشنا شیٹی سے تعلقات ہیں ۔ پولیس نے ملز م کو تری وننت پورم کے قریب ولی یتورا سے حراست میں لیا ہے۔واضح رہے کہ اس سے پہلے پولیس اس معاملہ کے سات ملزمین کو حراست میں لے چکی ہے جن کی شناخت بھاوش ، رادھا کرشنا ، بھوانی شنکر ، پروین کے پی ، گوتم الیاس گوتو ، نوین شیٹی اور شرن الیاس کی حیثیت سے کی جاچکی ہے ۔ان سبھی ملزمین کا تعلق ویکی شیٹی سے بتایا جارہا ہے ۔ حال میں گرفتارشدہ جئیش 2011 ؁ء میں برہمارکوٹلو میں ہوئے بدرالدین قتل معاملہ میں بھی پولیس کو مطلوب تھا ۔ اس قتل معاملہ میں کورٹ نے بار بار اس کو سمن بھیجے جانے کے بعد حاضری نہ دینے کی وجہ سے گرفتاری کا وارنٹ جاری کیاتھا ۔ ملحوظ رہے کہ 7؍ اپریل 2013 ؁ء کو منگلور کے منگلا نامی بار کے قریب پرشانت الیاس کا قتل کیا گیا تھا ۔ 


خواتین کو جھانسہ دے کر شادیاں کرنے والا گرفتار 

اڈپی 06؍ نومبر (فکروخبرنیوز) ایک خاتون کی جانب سے پولیس تھانہ میں درج شدہ معاملہ پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے خواتین کو جھانسہ دے کر شادیاں رچانے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے ۔ ملزم کی شناخت روی شنکرپا نائک (30) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جس کو پولیس نے کل بدھ کو حراست میں لیا تھا ۔ ذرائع کے مطابق ششی کلا نامی خاتون سے دوستی کرنے کے بعد اس کو اپنے گاؤں لے گیا جس کے بعد خاتون کو پتہ چلا کہ وہ پہلے سے شادی شدہ ہے ۔ گاؤں جانے کے بعدپہلے سے موجود بیوی سے جھگڑا ہوگیا جس کو دیکھتے ہی خاتون نے شروا پولیس تھانہ میں معاملہ درج کردیا ۔ ملز م کو اتینجے نامی علاقے سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ وہ خواتین کو جھانسہ دے شادیاں کیا کرتا تھا ۔ اس کی کل تین بیویاں ہیں ۔ ذرائع کو اس بات کی بھی اطلاع ملی ہے کہ وہ پہلی بیوی کو طلاق دے چکا ہے۔ 

Share this post

Loading...