بجرنگ دل کارکنان کے وائرل ویڈیو میں متھن رائے کو دی گئی ہے دھمکی

منگلورو 28/ مئی 2019(فکروخبر نیوز) بجرنگ دل کارکنان کی جانب سے ایک ویڈیو ائرل ہوا ہے جس میں ضلع جنوبی کنیرا سے لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کے امیدوار متھن رائے کو مارنے کی دھمکی دی جارہی ہے۔ ضلع یوتھ کانگریس صدر متھن رائے نے اس پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایسی دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں ہے اور فرقہ واریت کے خلاف اس کی لڑائی برابر جاری رہے گی۔ اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں ان دھمکیو ں سے بھاگنے والا نہیں ہوں۔ جو لوگ مجھے مارڈالنا چاہتے ہیں وہ ضلع کانگریس کمیٹی کے دفتر آجائیں۔ متھن رائے نے کہا کہ جو اس طرح کے کام عوام کے درمیان خوف کا ماحول پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ یاد رہے کہ ایک وائرل ویڈیو میں بجرنگ دل سے تعلق رکھنے والے کچھ افراد کا کہنا ہے کہ اگر متھن رائے بجرنگ دل کو پریشان کرنے کی کوشش کریں گے تو ہم اس کے ہاتھ پاؤں توڑ دیں گے۔ اگر ضرورت پڑی تو اس کا سر بھی کچل دیں گے۔ویڈیو میں نظر آرہے دیگر دو افراد بھی متھن رائے کو دھمکیاں دیتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ متھن رائے کی جانب سے کی گئی شکایت پر پولیس نے بجرنگ دل سے تعلق رکھنے والے نشانت، سچن اور کارتک کو گرفتار کرلیا ہے۔ 

Share this post

Loading...