منگلورو /اڈپی 25؍ مارچ 2019(فکروخبر نیوز) ساحلی اضلاع میں آج مختلف امیدواروں نے پرچۂ نامزدگی داخل کیا جس کے بعد انہوں نے اپنی اپنی پارٹی کے سیاسی لیڈران سے ملاقات بھی کی۔ منگلور سے کانگریس کے امیدوار متھن رائے کے پرچۂ نامزدگی داخل کرنے کے بعد سینئر کانگریسی لیڈر بی جناردھن پجاری نے کہا کہ مجھے پورا یقین ہے کہ متھن رائے اس مرتبہ کا انتخابات ضرور جیت جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر اسے شکست کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو میں مندر ، مسجد اور چرچ جانا چھوڑ دوں گا۔
ضلع انچارچ وزیر یوٹی قادر نے کہاکہ اب وقت آگیا ہے متھن رائے ایم پی بنانے کے لیے پرعزم ہوجائیں اور غیر فعال ایم پی نلن کمار کو شکست سے دوچار کریں۔ متھن جو کہ ایک نوجوان ہے ہمیں ااس کی جیت کے لیے کوششیں کریں اور وزیر اعظم کے عہدہ پر راہل گاندھی کو چنیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے موجودہ ایم پی نے دس سالوں میں کوئی بھی ایسا کام نہیں ہے کیا ہے جو سامنے نظر آئے۔
کانگریس کے امیدوار متھن رائے نے کہا کہ میں آج بہت جذبانی ہوگیا ہوں اور میرے پاس آج الفاظ نہیں ہے اور میں ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جو مجھے اس بلندی پر دیکھنے کی خواہش رکھتے ہوں ۔رمناتھ رائے اور یوٹی قادر سمیت کانگریسی لیڈران نے مجھے دہلی پہنچانے کا فیصلہ کیا اور میرا نام امیدوار کے طور پر تجویز کیا۔ یہ ضلع میرا ہوم ٹاؤن ہے اور میں کوئی بھی ایسا کام نہیں کروں گا جس سے ضلع کے لوگوں کو کوئی پریشانی اٹھانی پڑے۔ ہم بی جے پی کو گذشتہ پچیس سالو ں سے موقع دے رہے ہیں ، مجھے بھی ایک موقع دیا جائے تاکہ میں بھی آپ کی خدمت کرسکوں۔
Share this post
