سورتکل سے لاپتہ ہونے والے دو طلباء گوا سے بازیافت

سورتکل:07مارچ2019(فکروخبرنیوز) گزشتہ روز سورتکل کے وجئے پور سے لاپتہ ہونے والے دو طلباء کو گوا سے بازیافت کر لیا گیا ہے ، اطلاع کے ساتھ ہی سورتکل پولس نے گوا پولس سے رابطہ کر ایک ٹیم کو مع ان کے والدین کے روانہ کیا اور دونوں کو بدھ کی شام واپس لایا گیا

تنویر اور تنویز نامی دونوں طلبا منگل کے روز گھر سے اسکول کے لئے نکلے تھے جس کے بعد سے ان کا کوئی پتہ نہیں چل پایا تھا جس کے بعد پریشان گھر والوں نے پولس تھانہ میں گمشدگی کی شکایت درج کرائی تھی ابتدائی تحقیقات میں پولس کو پتہ چلاتھا کہ وہ آخری مرتبہ ریلوے اسٹیشن پر دکھائی دئے تھے جس کے بعد پولس نے ان کی تلاشی کا عمل شروع کر دیا تھا

Share this post

Loading...