بھٹکل کے دو نوجوان سڑک حادثہ میں زخمی

کمٹہ 23/ جولائی 2019(فکروخبر نیوز)  تعلقہ کے مرزان نامی علاقہ کے قریب اہم شاہراہ پر پیش آئے ایک سڑک حادثہ میں بھٹکل سے تعلق رکھنے والے دو افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں کی شناخت عفیف برماور اور مستنصر محتشم کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق گوا ایرپورٹ سے بھٹکل لوٹنے کے دوران ان کی کار مرزان کے قریب ڈوائیڈر سے ٹکراگئی جس کی وجہ سے کار کو شدید نقصان پہنچا اور اس پر سوار دو افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو کمٹہ سرکاری اسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد منگلور روانہ کردیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ دونوں کی حالت بہتر ہے۔ 

Share this post

Loading...