مولانا نے جامعہ کے قیام اور اس کے لیے کی گئی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ کے قیام کے لیے جو کچھ انہوں نے کوششیں اور فکریں کی ہیں اس کو کبھی فراموش نہیں کیاجاسکتا۔ مولانا نے ان کے انتقال کو ایک خلا قرار دیتے ہوئے مغفرت کی دعا کی ۔ اس موقع پر موجود مولانا محمد علی شریف ندوی اور امام وخطیب جمعہ مسجدنور مولانا محمد امین ندوی نے بھی محترم مرحوم کے تعلق سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اس مختصر سی نشست میں بھٹکل واطرافِ بھٹکل سے امسال حج بیت اللہ کے لیے تشریف لے جانے والے احباب موجود تھے۔
Share this post
