بنگلورو میں زیر تعمیر میٹرو کا ستون گرنے سے ماں اور بیٹے کی واقع ہوئی موت ، باپ بیٹا زخمی

بنگلورو 10 جنوری 2023 (فکروخبر/ذرائع) ایک المناک واقعہ میں ایک خاتون اور اس کے تین سالہ بیٹے کی موت ہو گئی، جب کہ اس کا شوہر اور دوسرا بیٹا اس وقت زخمی ہو گئے جب ان کی دو پہیہ گاڑی پر زیر تعمیر میٹرو کا ستون گر گیا۔

حادثہ اس وقت پیش آیا جب منگل کو ایک اسکوٹی پر سوار خاندان ایچ بی آر لے آؤٹ کے قریب میٹرو کی تعمیر کے مقام سے گزر رہا تھا۔ مرنے والوں کی شناخت 25 سالہ تیجسوینی اور ڈھائی سالہ بیٹے ویہان کے طور پر کی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق سول انجینئر لوہت کمار اپنی بیوی تیجسوینی کو اپنے کام پر اور بیٹوں کو چائلڈ کیئر سنٹر میں چھوڑ رہا تھا۔

لوہت کمار اور ایک اور بیٹا معمولی زخمی ہو کر معجزانہ طور پر بچ گئے۔

تیجسوینی اور ویہان کے سر میں شدید چوٹیں آئیں اور شدید خون بہہ جانے کی وجہ سے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ تیجسوینی کا تعلق دھارواڑ سے تھا۔

چیف منسٹر بسواراج بومئی نے اس واقعہ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ بنگلورو میٹرو ریل کارپوریشن لمیٹڈ (بی ایم آر سی ایل) کے ذریعہ تعمیراتی کام کے بارے میں تمام معلومات حاصل کریں گے۔ پولیس نے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

ڈائجی ورلڈ کے شکریہ کے ساتھ

Share this post

Loading...