بنگلورو کے مسلم ڈاکٹروں نے غریبوں کے لئے کھولا چارمنزلہ میٹرو اسپتال

اس کا مقصد طبی پیشہ کے ذریعہ سماجی خدمت انجام دینا بتایا گیا ہے۔ لہذا اس مقصد کے تحت ڈاکٹروں کی ایک ٹیم جمع ہوئی۔ اپنی بچت کواکٹھا کیا ۔ چند دنوں کی کوشش کے بعد ایک پرانےاسپتال کوخرید کراسی جگہ نئےاسپتال کی بنیاد رکھی۔میٹرواسپتال کے ڈائریکٹرڈاکٹر عارف اللہ قریشی نے بتایا کہ ڈھائی کروڑ کی لاگت سے تیار اسپتال میں عام بیماریوں کےعلاج کےساتھ زچگی، دل، دماغ اورگردوں سے جڑے امراض کےعلاج کی سہولت ہوگی۔ اسپتال کے ڈائریکٹر کہتے ہیں کہ وہ مناسب قیمت میں علاج کرتےہوئےغریب اور متوسط طبقہ کوفائدہ پہنچانا چاہتے ہیں۔ یہاں مختلف امراض کے ماہر اپنی خدمات دیں گے ۔افتتاح کےموقع پرملی اورسماجی تنظیموں سے وابستہ افراد نے اسپتال پہنچ کران ڈاکٹروں کو مبارکباد دی۔ موجودہ دور میں جبکہ طبی پیشہ تجارت اورصنعت میں تبدیل ہوچکا ہے۔ اس طرح کی کوشش خوش آئند ہی کہی جا سکتی ہے۔

Share this post

Loading...