میری زندگی کے قیمتی 9 برس کو ن لوٹائے گا؟ / عبد الواحد دین محمد شیخ(مزید اہم ترین خبریں )

این ڈی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے عبد الواحد نے بتایا کہ 9 برس میں ان کا سب کچھ برباد ہو چکا ہے۔ اب ان کے پاس کرنے کو کچھ نہیں ہے۔ زندگی سڑک پر آ چکی ہے۔ واحد کو جیل کی سلاخوں سے باہرآنے کی خوشی ہے، لیکن ان کا کہنا ہے کہ دھماکے کےوہ 12 لوگ بھی معصوم ہیں جنہیں عدالت نے قصور وار قرار دیا ہے ۔ مجرم ٹھہرائے گئے تمام 12 لوگوں کی سزا پر بحث شروع ہو چکی ہے۔ عدالت میں سب نے خود کو بے قصور بتایا۔ تمام کے وکلاء نے ان کی سزا کم کرنے کے لئے درخواست بھی دیا۔ لیکن پروبیشن رپورٹ اور جرم کو کم کرنے والے گواہوں کے ثبوت پر فیصلہ منگل کو ہوگا۔ سزا پر بحث میں عموما پہلے وکیل استغاثہ سزا کی مانگ اور اس کے حق میں دلیل پیش کرتا ہے، لیکن پیر کو مکوکا کورٹ میں الٹا ہوا۔ سب سے پہلے قصورواروں کے بیان لئے گئے اور انہیں کیوں کم سے کم سزا دی جائے اس پر مدعا علیہ ان کو پہلے دلیل پیش کرنے دی گئی۔ آج بھی بحث جاری رہے گی


بیوی کی یاد میں تاج محل بنانے والے قادری نے اسکول کی تعمیر کے لئے زمین عطیہ کی

بلندشھر۔15ستمبر(فکروخبر/ذرائع ) اتر پردیش میں بلند شہر کے کسیرکلاں گاؤں میں زیر تعمیر تاج محل کے پاس ہی لڑکیوں کے لئے انٹر کالج کی تعمیر ہوگی۔ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ بی۔چندرکلا نے بتایا کہ اپنی بیوی کی یاد میں (رومی مقبرہ) تاج محل تعمیر کرنے والے فیض الحسن قادری گاؤں میں لڑکیوں کے اسکول کے لئے اپنی زرعی زمین حکومت کو عطیہ کریں گے ۔ اس کے بعد اس زمین کو محکمہ تعلیم کو الاٹ کیا جائے گا جس پر لڑکیوں کے لئے انٹر کالج کی تعمیر ہوگی۔ ان کی اس کوشش سے گاؤں اور ارد گرد کی لڑکیوں کو تعلیم حاصل کرنے کے لئے دور نہیں جانا پڑے گا۔واضح رہے ریٹائرڈ پوسٹ ماسٹر قادری کی بیوی نے آگرہ کے تاج محل کی طرز پر اپنی یاد میں تاج محل بنانے کی خواہش ظاہر کی تھی۔مسٹر قادری نے اپنی زمین کا کچھ حصہ بیچ کر اور پنشن کی رقم سے گاؤں میں بیوی کی یاد میں (رومي مقبرہ) تاج محل بنوایا ہے ۔ حال ہی میں وزیر اعلی اکھلیش یادو سے بلند شہر دورے کے وقت مسٹر قادری نے گاؤں میں لڑکیو ں کے واسطے اسکول بنوانے کا مطالبہ کیا تھا اور اپنی زمین اسکول کو عطیہ دینے کی خواہش ظاہر کی تھی۔


شہرکے ہر پولیس افسر کے ذمہ ہوگا ایک چوراہا 

لکھنؤ۔15ستمبر(فکروخبر/ذرائع ) راجدھانی کے ٹریفک بندوبست کو بہتر بنانے کے لئے جلد ہی شہر کے سبھی پولیس افسران اپنے اپنے علاقے میں پڑنے والے ایک چوراہے کو گود لیں گے ۔ اس کے بعد وہ لوگ دن بھر میں ایک گھنٹہ گود لئے گئے چوراہے پر موجود رہ کر ٹریفک بندوبست کو بہتر بنائیں گے۔ ڈی آئی جی نے اس اسکیم کا منصوبہ تیار کرلیاہے اور انہوں نے منشی پلیا چوراہے کی ذمہ داری لی ۔ ڈی آئی جی ڈی کے چودھری نے بتایاکہ شہر میں ٹریفک بندوبست کو بہتر کرنے کی ذمہ داری ٹریفک پولیس کی ہے ۔ اتنی ہی ذمہ داری مقامی پولیس کی ہے۔ ابھی تک یہ دیکھنے کو ملتاہے کہ تھانے دار ، سی او اور ایڈیشنل ایس پی اپنے اپنے علاقے میں بھی خراب ٹریفک بندوبست کو نظر انداز کردیتے ہیں ۔ انہوں نے بتایاکہ اب انہوں نے شہر کے ٹریفک بندوبست کو بہتر کرنے کیلئے ایک نیا پلان تیار کیاہے ۔ اس اسکیم کے تحت سبھی تھانہ انچارج ،سی او ، ایڈیشنل ایس پی اور ایس ایس پی کے حوالے شہر کے ایک ایک چوراہے ہونگے ۔ یہ لوگ مصروف وقت میں اپنے اپنے چوراہے کا ایک گھنٹہ کا وقت دیں گے ۔ڈی آئی جی نے بتایاکہ سبھی افسران کی یہ ذمہ داری ہوگی کہ وہ مذکورہ چوراہے کے ٹریفک بندوبست کو بہتر کریں۔ اپنی اسکیم کے تحت ڈی آئی جی نے منشی پلیا چوراہے کی ذمہ داری لی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ ایک دو دن بعد سبھی افسران کو ان کے چوراہے بتادیئے جائیں گے ۔ اس کے بعد وقتاً فوقتاً ٹریفک بندوبست بہتری کا جائزہ لیاجائے گا ۔ ڈی آئی جی نے امید ظاہر کی ہے کہ شاید اس اسکیم سے ٹریفک بندوبست میں بہتری آئے گی اور لوگوں کو راحت بھی ملے گی ۔ چوراہے پر موجود پولیس افسران کا کام ٹریفک بندوبست بہتر اور چوراہوں کو ناجائز قبضے پاک کرانا ہوگا ۔ 


بورڈ امتحانات کے کمرہ انسپکٹروں کی ادائیگی کا مطالبہ 

لکھنؤ۔15ستمبر(فکروخبر/ذرائع )یوپی بورڈ کے گزشتہ دو برسوں کے امتحانات کے کمرہ انسپکٹروں کے محنتانہ اور کاپیوں کی جانچ کی ادائیگی کا اترپردیش ثانوی تعلیمی یونین میں مطالبہ کیا۔ تنظیم کے ریاستی سکریٹری اور ضلع صدر آرپی مشرا نے کہاکہ تعلیمی ڈائرکٹر اور سکریٹری ثانوی تعلیم کے ذریعہ یقین دہانی دی گئی تھی کہ بورڈ امتحانات اور کاپیوں کی جانچ کے فوری بعد محنتانہ کی ادائیگی کرادی جائے گی لیکن ۴۱۰۲ اور۵۱۰۲کے بورڈ امتحانات کے تقریباً ۵ہزار کمرہ انسپکٹروں کے محنتانہ کی ادائیگی ابھی تک نہیں کی گئی ہے ۔اسی طرح رقم الاٹ کی کمی کے سبب تقریباً ۰۰۵ ممتحن کو کاپیوں کی جانچ کے محنتانہ کی ادائیگی نہیں کی گئی ہے ۔جس سے ضلع کے اساتذہ میں برہمی پائی جارہی ہے ۔ اساتذہ رہنماؤں نے بتایا کہ اگر ایک ہفتہ کے اندر بقایا جات کی ادائیگی کے لئے مؤثر کارروائی نہیں کی گئی تو آئندہ ۰۳؍ستمبر کو ہونے والے جلسہ میں تحریک کا اعلان کیاجائے گا ۔ 


باپ کی ڈانٹ سے ناراض لڑکے کی خودکشی

شیوپور۔15ستمبر(فکروخبر/ذرائع) مدھیہ پردیش کے ضلع شیوپور میں ایک لڑکے نے اپنے باپ کی ڈانٹ سے ناراض ہوکر چمبل ندی میں چھلانگ لگا دی۔ نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے ۔مان پور تھانہ کے ذرائع نے بتایا کہ پیر کو جواسا گاؤں کے رہنے والے مکٹ بیروا (16) نے اپنے باپ کی ڈانٹ کے بعد غصے میں آکر سوائی مادھو پور میں چمبل پل کی تقریباً 100 فٹ کی بلندی سے ندی میں چھلانگ لگا دی ۔ واقعہ کا پتہ چلنے کے بعد رشتہ داروں نے اس کی تلاش شروع کی۔آج پولیس نے غوطہ خوروں کی مدد سے لڑکے کی لاش برآمدکرکے اس کے رشتہ داروں کو سونپ دی ہے ۔


قصورواروں کو ایسی سزادلائی جائے جو ایک مثال بنے 

لکھنؤ۔15ستمبر(فکروخبر/ذرائع ) وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے مؤ میں عصمت دری کی متاثرہ کی قتل کی واردات کو سنجیدگی سے لیاہے ۔ انہوں نے پولیس افسران کو قتل کے ملزمین کی فوری گرفتاری کیلئے سخت ہدایت دی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ملزمین کی گرفتاری کے لئے پولیس کی ٹیمیں تشکیل کرکے مؤثر کارروائی کی جائے ۔ مسٹریادو نے متوفیہ کے کنبہ والوں کو بھی تحفظ دیئے جانے کی بھی ہدایت کی ۔ انہوں نے متوفیہ کے کنبہ والوں کے تئیں اپنی ہمدردی ظاہر کرتے ہوئے ریاستی حکومت اسکی پوری مدد کرے گی ۔ وزیر اعلیٰ نے پولیس انتظامیہ کے افسر کوہدایت دی ہے کہ قانون کی سخت سے سخت دفعات کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے تفتیش کی جائے ۔ افسران یہ بھی یقینی بنائیں واردات میں شامل ملزمین کو کڑی سے کڑی سزادلانے کے لئے عدالت میں مؤثر پیروی کی جائے ۔اس معاملہ میں سخت قانونی کارروائی کرتے ہوئے ملزمین کو ایسی سزا دلائی جائے جو ایک مثال بنے ۔ تاکہ مستقبل میں کوئی بھی ایسی ہمت کرنے کے بارے میں سوچ نہ سکے ۔ وزیر اعلیٰ نے اس معاملے کو افسوسناک اور بدقسمتی بتاتے ہوئے پولیس ڈائرکٹر جنرل کو ہدایت دی ہے کہ ایسی واردات روکنے کیلئے مؤثر کوشش کی جائے ۔ انہوں نے ہدایت دی ہے کہ کسی قسم کی لاپروائی برتنے والے پولیس اہلکاروں کو نشانزد کرکے اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔مسٹر یادو نے یہ بھی ہدایت دی ہے کہ ایسے معاملے میں قصورواروں کو سخت سے سخت سزادلانے کیلئے عدالت میں موثر پیروی بھی کی جائے ۔ وزیر اعلیٰ نے پرنسپل سکریٹری داخلہ اور پولیس ڈائرکٹر جنرل کو ایسے جرائم کے متاثرین اور ان سے متعلق مقدموں کے گواہوں کو تحفظ دینے کے لئے مؤثر کارروائی کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ 


این ڈی اے میں سیٹوں کی تقسیم سے ایل جے پی ناراض

نئی دہلی۔15ستمبر(فکروخبر/ذرائع) بہار اسمبلی کے لیے قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے ) کے اتحادیوں کے درمیان سیٹوں کا بٹوارا ہونے کے دوسرے ہی دن لوک جن شکتی پارٹی نے اس پر عوامی طور پر اپنا عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے آج کہا کہ اس سے اسے دھکا لگا ہے کیونکہ یہ تقسیم وہ نہیں ہے جوطے ہوئی تھی۔ پارلیمانی پارٹی بورڈ کے چیرمین چراغ پاسوان نے یہاں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ وہ کل رات بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر امت شاہ سے ملے تھے اور انہیں اپنے خدشات سے آگاہ کیا تھا۔ مسٹر شاہ نے انہیں یقین دلایا ہے کہ وہ اس معاملے پر ضرور غور کریں گے ۔ مسٹر پاسوان نے کہا کہ اتحاد یقین پر چلتا ہے اور مسٹر شاہ نے سیٹوں کی تعداد کے سلسلے میں جو یقین دہانی کرائی ہے اس پرعدم اعتماد کا سوال نہیں اٹھتا ہے ۔ لیکن انہوں نے یہ شامل کیا ہے کہ سیٹوں کی تقسیم کے بارے میں ان کی پارٹی کے کارکنوں میں زبردست عدم اطمینان ہے ۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ جس بنیاد پر راشٹریہ لوک سمتا پارٹی کو نشستیں دی گئی ہیں اسی بنیاد پر ایل جے پی کو بھی نشستیں دی جانی چاہیے ۔ قابل ذکر ہے کہ گزشتہ انتخابات میں راشٹریہ لوک سمتا پارٹی کے تین رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئے تھے اور اس اسمبلی کے لئے 23 نشستیں دی گئیں ہیں جبکہ ایل جی پی کے چھ رکن پارلیمان منتخب ہوئے تھے اور ایک امیدوار کی شکست کا فرق بہت کم تھا اور اسے صرف 40 نشستیں دی گئی۔
مسٹر پاسوان نے واضح کیا کہ ہندوستان عوام مورچہ (ہم) کے سربراہ اور سابق وزیر اعلی جتن رام مانجھی اور راشٹریہ لوک سمتا پارٹی کے سربراہ اپیندر کشواہا سے ان کی کوئی ناراضگی نہیں ہے بلکہ وہ دونوں این ڈی اے کے مضبوط اتحادی ہیں اور ان کے خاندان کے رکن کی مانند ہیں۔یہ پوچھے جانے پر کہ کیا ان کی پارٹی اس تقسیم سے ناراض ہے ، مسٹر پاسوان نے کہا، "ناراضگی لفظ استعمال نہ کریں لیکن جو اطلاع ہمیں دی گئی اس میں اور جو عام کی گئی بات میں فرق تھا اس لئے دھکا ضرور لگا ہے ۔’’نہوں نے کہا کہ جن سیٹوں کو لے کر ان کی پارٹی کو اعتراض تھا اس کے بارے میں بی جے پی کو تحریری طور پر شکایت کی گئی تھی۔انہوں نے کہا کہ سیٹوں کی تقسیم پر آج پھر سے بی جے پی کے ساتھ بات چیت شروع ہوگی جسے کل تک مکمل کر لیا جائے گا۔ ضلع جموءي کی اسمبلی سیٹوں کے بارے میں لوک جن شکتی پارٹی کے اعتراض کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ ابھی التواء میں ہے ۔ قابل ذکر ہے کہ جموءي خود ان کا حلقہ انتخاب ہے جہاں سے وہ پہلی بار ایم پی بنے ہیں۔مسٹر پاسوان نے کہا کہ ایل جے پی کے لئے نشستوں کی تعداد کوئی معنی نہیں رکھتی ہے بلکہ جنگل راج ختم کرنا اس کی ترجیح ہے اور این ڈی اے کے تمام اتحاد مل کر الیکشن لڑیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی انتخابات میں این ڈی اے کو مکمل اکثریت آئے گی۔ پریس کانفرنس میں ایم پی رام چندر پاسوان اور پارٹی کی بہار یونٹ کے صدر پشوپتی کمار پارس بھی موجود تھے ۔


آدی واسیوں کی ریلی 18 ستمبر سے 

نئی دہلی۔15ستمبر(فکروخبر/ذرائع )گوڈوانا گن تنتر پارٹی اور جنتا دل (یونائیٹڈ) نے ملک کی پہلی تحریک آزادی کے ہیروراجا شنکر شاہ اور رگھوناتھ شاہ کے 158 ویں یوم شہادت کے موقع پر 18 ستمبر کو جنتر منتر پر ریلی کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ جنتا دل (یو) کے صدر شرد یادو نے آج یہاں جاری بیان میں یہ اطلاع دی۔ مدھیہ پردیش گوڈوانا علاقے کے راجا شنکر شاہ اور ان کے بیٹے رگھوناتھ شاہ کو انگریزوں نے پہلی تحریک آزادی کے دوران 18 ستمبر 1857 کو جبل پور میں توپ سے اڑا دیا تھا۔ ہر سال 18 ستمبر مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، مہاراشٹر سمیت دیگر قبائلی علاقوں میں یوم شہادت کے طور پر منایا جاتا ہے ۔ گوڈوانا گن تنتر پارٹی اور جنتا دل (یونائیٹڈ) نے اس سال پانی، جنگل، زمین، تعلیم، صحت کی نجکاری، تحویل اراضی، نقل مکانی،بحالیء روزگار اور ترقی کے سرمایہ دارانہ ماڈل کے خلاف "گاؤں بچاو۔ ملک بچاؤ، بے روزگاری مٹاو "مہم کے تحت جنتر منتر پرریلی اور کانفرنس کا اہتمام کیا ہے ۔ پروگرام کے بعد صدر کو میمورنڈم دیا جائے گا۔ ریلی میں مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، مہاراشٹر، راجستھان، گجرات، اتر پردیش، بہار، جھارکھنڈ، اڑیسہ اور آندھرا پردیش سے قبائلی، کسان، طالب علم اور نوجوان شرکت کریں گے ۔


ائرپورٹ ایکسپریس لائن کے کرائے آدھے کئے جائیں گے 

نئی دہلی۔15ستمبر(فکروخبر/ذرائع ) ائرپورٹ لائن پر مسافرورں کی کمی سے پریشان دہلی میٹرو نے ایک بڑا فیصلہ کرتے ہوئے اس لائن پر کرایہ تقریباً آدھا کردیا ہے جو 18 ستمبرسے نافذ ہوگا۔نئی دہلی سے بین الاقوامی ہوائی اڈے کا ٹکٹ اب 100 روپے کے بجائے 60 روپے میں ملے گا۔دہلی میٹرو کی طرف سے آج یہاں جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اب ائرپورٹ لائن پر کم از کم کرایہ 20 روپے کے بجائے 10 روپے ہوگا جبکہ زیادہ سے زیادہ کرایہ 100 روپے کے بجائے 60 روپے ہوگا۔اب مسافروں کو نئی دہلی سے دوارکا سیکٹر 21 کے لئے 60 روپے چکانے ہونگے مسافروں کو کارڈ پر 10 روپے کی اضافی چھوٹ بھی ملے گی۔ نئے کرایوں کی فہرست ائرپورٹ لائن کے تمام اسٹیشنوں اور دہلی میٹرو کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہے ۔میٹرو کا کرایہ اس سے پہلے بھی 24 جولائی کو 40 فیصد تک کم کردیا گیا تھا جس سے ائرپورٹ لائن کے مسافروں کی تعداد میں کافی اضافہ ہوگیا تھا۔


ڈینگو سے بچے کی موت معاملہ : عدالتی تحقیقات کی ہدایت

نئی دہلی۔15ستمبر(فکروخبر/ذرائع )دہلی حکومت نے ڈینگو سے متاثر سات سالہ اویناش راوت کا علاج کرنے سے مبینہ طورپر منع کرنے کے معاملے میں پانچ پرائیویٹ اسپتالوں کے خلاف عدالتی تحتقیقات کی ہدایت دی گئی ہے ۔راوت کی بعد میں موت ہوگئی تھی جس سے غمزدہ ہوکر اس کے والدین نے گھر کی چھت سے کودکر خودکشی کرلی تھی۔نائب وزیراعلی منیش سسودیا نے آج بتایا کہ اس معاملے کی جوڈیشیل انکوائری کی ہدایت دی گئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ دہلی کے ڈویزنل کمشنر کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ مقامی سب ڈویزنل مجسٹریٹ کو جانچ کے لئے مقرر کریں اور سات دنوں کے اندر سرکار کو اس معاملے کی رپورٹ پیش کریں۔محکمہ صحت کے ڈائرکٹر جنرل جنوبی دہلی کے پانچ پرائیویٹ اسپتالوں مول چند، خیراتی رام اسپتال، میکس سوپر اسپیشلٹی اسپتال(ساکیت)، آکاش آروگیہ مندر (مالویہ نگر) ، ساکیت سٹی اسپتال اور آئرن اسپتال کالکا جی کو پہلے ہی وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیاجا چکا ہے ۔مسٹر سسودیا نے یہ بھی ہدایت دی ہے کہ دہلی کے تمام سرکاری اور پرائیویٹ اسپتالوں کو یہ ہدایت دی جائے کہ وہ بستروں کی دستیابی کی کمی کے سبب ڈینگو کے مریض کو داخل کرنے سے منع نہ کریں۔ انہوں نے ہدایت دی ہے کہ جانچ میں اسپتالوں کی ذمہ داری طے کرنے کے ساتھ ساتھ خصوصی تدابیر کی جانی چاہئیں تاکہ اس طرح کے دردناک حادثوں سے بچا جاسکے ۔

Share this post

Loading...