ماہی گیروں نے سی برڈ اور نیوی اسٹاف کی شکایتوں کو لے کر وزیر اعلیٰ کو سونپا میمورنڈم

اس کے علاوہ حکومت کی جانب سے ان کے متعلق کئے گئے وعدوں کا تذکرہ کر تے ہو ئے جلد اس کو پورا کر نے کا مطالبہ کیا ،وضح رہے کہ چبد دنوں قبل سی برڈ کے اسٹاف نے بحر عرب پر موجود ماہی گیروں کو ڈرا دھکما کر اپنی کشتیاں ان سے صاف کر وائی تھیں ، جب کہ اس کے علاوہ اس ے قبل بھی اس طرح کے واقعات پیش آئے تھے ، مگر ذمہ دارن کے پاس اس تعلق سے بار بار شکایات کر نے کے باوجود کسی طرح کی کارروائی نہ ہو نے پر ماہی گیروں نے موقع کا فا ئدہ ٹھا تے ہو ئے یہ تمام تفصیلات سی ایم کے سامنے رکھی ،جس پر سی ایم نے ان مظلوموں کے بارے میں اپنے تئیں افسوس کا اظہار کر تے ہو ئے آئندہ اس سلسلہ میں کسی طرح کی شکایت نہ ہو نے کی بات کہی ،اور مطالبات کے تعلق سے کہا کہ اس سلسلہ میں ابھی کو ئی فنڈ حکومت کی جانب سے منظور نہیں ہوا ہے ، جس کے تعلق سے بہت جلد بات چیت کی جائیگی ، اور دہلی سے اس کے لئے فنڈ منظور ہو نے کے بعد بہت جلد ان کے مطالبات کو پوراکئے جانے کی یقین دہا نی کی ،جس سے غمگین ماہی گیروں کو کچھ اطمینان حا صل ہوا ۔ 

Share this post

Loading...