بھٹکل 05؍ نومبر 2018(فکروخبر نیوز) شہر کے ایک نوجوان کی تصویر کے ساتھ وائرل ایک پیغام میں واضح الفاظ میں دبئی کے حوالہ سے یہ خبر دی گئی ہے کہ اس نوجوان کو کسٹم افسران کی جانب سے حراست میں لیا گیا ہے جو ایک شخص کو دینے کے لیے دو آئی فون اپنے پاس رکھا ہوا تھا ، پیغام میں کہا گیا ہے کہ اسے سزائے موت دی گئی ہے اور اس طرح کی چیزیں کبھی ہمیشہ ساتھ نہ رکھنے کی بھی نصیحت کی گئی ہے۔وائرل تصویر دراصل ایک اسکرین شوٹ ہے جس میں اس نوجوان کی تصویر ہے جس کی شناخت میراں معظم ابن سیف اللہ شاہ بندری مقیم بھٹکل کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔کئی احباب نے جب فکروخبر سے اس وائرل پیغام کے بارے کی حقیقت جاننی چاہی تو ادارہ نے براہِ راست میراں معظم سے رابطہ کیا اور ان سے اس پیغام کے تعلق سے پوچھے جانے پر انہو ں نے صاف طورپر اس کا انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ابھی بھٹکل ہی میں مقیم ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ اس پیغام کو وائرل کرنے والوں کے خلاف کارروائی جاری ہے اور عنقریب اس کے پیچھے کارفرما عوامل سے پردہ اٹھایا جائے گا۔
Share this post
