گرفتار شدہ شخص کی شناخت اجئے نائیک مکھرجی سورو گپتا،انوپ جھارکھنڈ ،سواپن بسواس کولکاتا،راجیو کمار حیدرآباد انیل تلجی رام ،منیش کمار جھارکھنڈ دھیرج شرما عرف وکرم اور سنجئے کمار مہاتور کی حیثیت سے کر لی گئی ہے ، بتایا جا رہا ہے کہ یہ گروہ طلباء کو میڈیکل کالج میں داخلہ دلانے کا نام پر دھوکہ دے کر رقم وصولتا تھا ،اس مرتبہ دہلی اور راجستھان سے تعلق رکھنے والے دو طلبا ان کا شکار بنے ،پولس میں درج شدہ شکایت کے مطابق ملزمین نے دو طلباء کو میڈیکل کالج کے افسران کے طور پر متعارف کراتے ہوئے انہیں کالج میں داخلہ کا بھروسہ دلایا اور دونوں سے 5.4لاکھ روپئے کا ڈیمانڈ ڈرافٹ لے کر لاپتہ ہو گئے ، معاملہ کی تحقیقات کے بعد کدری پولیس گروہ کو بے نقاب کر تے ہوئے انہیں گرفتار کر نے میں کامیاب ہوگئی۔
Share this post
