رابطہ سو سائٹی ، و دیگر فلاحی اداروں کی شراکت سے بھٹکل تعلقہ وکنگ جر نلسٹ اسو سی ایشن کے زیر اہتمام مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد ،(مزید خبریں)

جب کہ صدر ضلع پنچا یت جئے شری مو گیر نے اس افتتا حی تقریب کی صدارت کی ،جر نلسٹ اسو سی ایشن کے صدر را دھا کرشنا بھٹ کے کلمات تشکر کے ساتھ افتتاحی تقریب اختتام پذیر ہو ئی ،اس میڈیکل کیمپ میں شرکت کر نے والی ماہر ڈاکٹروں کے نام کچھ یوں ہے :ڈاکٹر بھاسکرENTََََََََِِِِ،ڈاکٹر GSچندر شیکھر،ڈاکٹر ادے کمار پربھو،ڈاکٹر گرو پرساد شیٹی،ڈاکٹر کرشنا پرساد(ماہر آنکھ)،ڈاکٹر یم یس اورال،ڈاکٹر راجا ،ڈاکٹر موہن داس شیٹی،ڈاکٹر سری کانتھ،ڈاکٹر پرشناتھ شیٹی۔

گوا کے قریب پیش آیا بھیانک سڑک حادثہ۔۔۔دو ہلاک ۔۔بقیہ دو زخمی

منگلورو۔12؍ مارچ۔2017۔(فکرو خبر نیوز)آج صبح گوا کے قریب پیش آئے بھیانک سڑک حادثہ میں دو لو گوں کے ہلاک اور بقیہ دو افرادکے زخمی ہو نے کی خبر منظر عام پر آئی ہے ،مہلوک کی شناخت منگوڈ کے باشندہ سنتوش نائیک اور گوا کے ساکن چرن کی حیثیت سے کر لی گئی ہے ،جب کہ ان کے ساتھ مو جود بقیہ دو لوگ پروین اور دکشیت کو گہرے زخم آنے کی بنا پر علاج کے لئے اسپتال میں ایڈ مٹ کر دیا گیا ہے ،فکرو خبر کے مطا بق پر وین ،دکشیت اور سنتوش گوا میں منعقد ہو نے والے GSBکر کٹ ٹورنامنٹ کے آکشن کے لئے گوا گئے ہو ئے تھے،جہاں پر چرن بھی ان کے ساتھ شامل ہو گیاتھا،کر کٹ کے سلسلہ میں اپنی کاروائی کو مکمل کر نے کے بعد یہ چاروں لو گ رات دیر گئے اپنے گھر کی طرف واپس روانہ ہو نے کے لئے بذریعہ کار نکل پڑے ،واضح رہے کہ چرن ٹرین کے ذریعہ گوا پہنچا تھا ،اور اس کا واپسی کا ٹکٹ بھی بذریعہ ٹرین بک تھا ،لیکن اس کے ساتھیوں نے اس کو منوا کر مجبو را اپنے ساتھ بذریعہ کار جانے پر آمادہ کر لیا ،دریں اثناء یہ چار دوست موج و مستی میں مست ہو کر اپنی منزل کی طرف رواں دواں تھے کہ ان کی کار اچانک سڑک کے اس پار مو جود درخت سے جا ٹکرا ئی جس کے نتیجہ میں کار پر سوار دو لوگ تو عین اسی لمحہ زخموں کی تاب نہ لا تے ہو ئے اس دنیا سے چل بسے ،جب کہ دیگر دو لو گوں کو سخت ترین چوٹیں آنے کی بنا پر اسپتال منتقل کیا گیا ،واضح رہے کہ سنتوش ایک پروفیشنل ویڈیو گرافر تھا ،جب کہ چرن کر نا ٹکا بینک میں ملازم کی حیثیت سے خدمت انجام دیتا تھا ۔

بو جھ سے لدی ایک ٹرک سڑک کے کنا رے پارک کئے ہو ئے آٹو رکشہ سے جا ٹکرا ئی

مینگلور۔12؍مارچ۔2017۔(فکرو خبر نیوز)سڑک کے کنارے پارک کئے ہو ئے آٹو رکشہ سے بو جھ سے لدی ہو ئی ایک ٹرک کے پیچھے سے جا ٹکرا نے کے نتیجہ میں آٹو ڈرا ئیور کے زخمی ہو نے کی اطلاع مو صول ہو ئی ہے ،اور یہ حادثہ کل 11؍ مارچ کو الال میں واقع امبیکا روڈ پر پیش آیا ہے ،زخمی ڈرا ئیور کی شنا خت کمپا لا کے رہنے والے انیل (38)کے طور پر کی گئی ہے ،بتا یا جا تا ہے کہ اس حا د ثہ کے نتیجہ میں انیل کا رکشہ مکمل طور پر نقصان کا شکار ہوا ہے ،انیل کو بھی سخت چو ٹیں آئی ہیں ،جس کی بنا پر الال کے اسپتال میں اس کا علاج شروع کیا گیا ہے،الال پو لیس تھا نہ میں کیس درج کر لیا گیا ہے ،مزید تحقیقات جاری ہے ۔

Share this post

Loading...