بنگلورو 09/ جون 2019(فکروخبر /ذرائع) بی جے پی ذرائع ابلاغ کے ساتھ ہے وہ بے خوف ہوکر اپنا کام کریں۔ حکومت آنکھ بند کرکے بیٹھی ہے اور خشک سالی والے علاقوں میں کوئی راحت رسانی نہیں ہورہی ہے۔ بی جے پی کے ریاستی صدر بی ایس ایڈی یوروپا نے آج رائچور میں اس خیال کا اظہار کیا ہے۔ انہو ں نے کہا کہ ریاست میں واقع ہونے والے حالات کے بارے میں ذرائع بلاغ رپورٹ دیتے ہیں تو حکومت ان کے خلاف جھوٹے مقدمات دائر کررہی ہے۔ اس بار ے میں اسمبلی اجلاس میں بحث کی جائے گا۔ ریاست میں شدید خشک سالی ہونے پر بھی حکومت کو کوئی پرواہ نہیں ہے۔ افسران من مانی کررہے ہیں۔ عوام کے مسائل پر کوئی توجہ دینے والا نہیں ہے۔ افسران نے اگر غیر ذمہ دارانہ بیانات دئیے تو ان کو چانٹا رسید کیا جائے گا۔
Share this post
