ڈاکٹر حسن عمران محتشم اپنے بھائی مولانارضوان محتشم ندوی کے ساتھ دفتر فکروخبر پہنچ کر ایڈیٹر سے گفت وشنید کرتے ہوئے اس بات کی اطلاع دی ہے ،ا نہوں نے اس موقع پر کہا کہ اورل پیتھولوجی (Oral pathology ) میں خصوصیت حاصل کرتے ہوئے ڈینٹل میڈیکل میں مہارت حاصل کی ہے ، فکروخبرکے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ منگلور کے ایناپویا کالج میں درخواست جمع کردی گئی ہے اُمید ہے کہ مذکورہ کالج میں بحیثیت لکچرر تقرر کرلیا جائے گا۔ تدریس کے خدمات کے ساتھ ساتھ کلنک کھول کر عوام کی بھرپور خدمت کرنے کی کوشش کریں گے۔ جناب ڈاکٹر حسن عمران کو ان کی ڈگری کے تکمیل کے موقع پر فکروخبر ادارہ تہہ دل سے مبارکبادی پیش کرتا ہے ۔
Share this post
