مسقط میں برسرروزگار بھٹکلی نوجوان لاپتہ : گھر والے پریشان

اس نوجوان کے لاپتہ ہونے کی وجہ سے اہلِ خانہ بڑے پریشان ہیں ۔ اہلِ خانہ مذکورہ نوجوان سے اپیل کی ہے کہ وہ یہ خبر ملے تو فوری گھر پر رابطہ کرے ، مسقط میں مقیم بھٹکلی احباب اگر اس نوجوان کو کہیں دیکھیں تو اس نمبر پر رابطہ کریں۔
0096899013978

تیز رفتار کار ندی میں پلٹ کر ڈوب گئی ، دو افراد ہلاک 

منگلور 13؍ مئی (فکروخبرنیوز) اوور ٹیک کرنے کے دوران تیز رفتار کار بے قابو ہونے کی وجہ سے ندی میں گرکر دو افراد کے ہلاک ہونے کی ورادات تانی باوی میں کل پیش آئی ہے ۔ مہلوک افراد کی شناخت تاشیل(21) مقیم منگلور اور پرنیتا سورنا مقیم کاروار کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ اطلاعات کے مطابق مذکورہ افراد کولور سے تنیرباوی ساحل سمندر جارہے تھے کہ ایک سواری کو اوورٹیک کرنے کے دوران کار بے قابو ہوگئی اور ندی میں جاگری۔ حادثہ کے فوری بعد مقامی لوگوں نے پولیس کو اطلاع کردی جس کے بعد پولیس فائربریگیڈعملہ کے ساتھ پہنچی اور مقامی لوگوں کی مدد سے کار اور لاشوں کو ندی سے باہر نکالا۔بتایا جارہا ہے کہ کار کی رفتار اتنی تیز تھی کہ تقریباً آدھا فٹ اوپر فٹ پاتھ سے گذرتے ہوئے اس کے پڑوس میں موجود جھاڑیاں بھی کار روکنے میں ناکام رہی اور سیدھے ندی میں جاگری۔ ملحوظ رہے کہ پرنیتا کاروار کی مقیم ہے جواپنی تعلیم منگلور میں جاری رکھنے کی وجہ سے وہ اپنے ننیہال میں رہتی تھی۔ 

Share this post

Loading...