بنگلورو 03/ دسمبر 2019(فکروخبر /ذرائع) ریاست میں کانگریس دوبارہ اقتدار پر آنے والی ہے۔ یہ پیشگوئی ریاست کے سابق وزیر ایم بی پاٹل نے کی ہے او ربتایا کہ سدارامیا دوبارہ وزیر اعلیٰ بننے والے ہیں۔ سدارامیا کے وزیر اعلیٰ بننے کے بارے میں انہو ں نے کہا کہ موجودہ حکومت رہے یا نہ رہے مگر اس بات کی واضح علامات موجود ہیں کہ وہ ضرور وزیر اعلیٰ بنیں گے۔ یہی بات سدارامیا نے خود بھی کہی ہے۔ اس کے علاوہ ریاست کے بہت سے افراد انہیں وزیر اعلیٰ کے طور پر دیکھنے کے خواہشمند ہیں۔ ساتھ ہی یہ بھی بتایا کہ اس بات کا وعدہ تو نہیں کیا جاسکتا البتہ ہمیں انتظار کرنا ہے انتخابی نتائج کا اور نتائج آنے کے بعد ہی مستقبل کے بایر میں فیصلہ کیا جاسکتا ہے۔
ذرائع: ایس این بی
Share this post
