شہد کی مکھیوں سے بچاؤ کے دوران مزدور بتیسویں منزل سے گرکر ہلاک

 

بھٹکل 04؍ مارچ 2019(فکروخبر نیوز) شہد کی مکھیوں سے بچاؤ کے دوران ایک مزدور کے بتیسویں منزل سے گرکر ہلاک ہونے کی واردات یہاں پیش آئی ہے۔ مزدور کی شناخت واسو (21) مقیم جھارکھنڈ کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق شہر کے ویرانا نگر میں ایک زیر عمارت میں کام چل رہا ہے۔ شام کے وقت پریشان کررہی شہد کی مکھیوں سے چھٹکارا پانے کے لیے اس نے ایک ترکیب سوچی اور اس کے مطابق وہ انہیں وہاں سے ہٹانے لگا۔ جیسے ہی شہد کی مکھیوں نے اس کا پیچھا کیا تو مزدور بتیسویں منزل سے گرگیا اور موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔ ان کا ماننا ہے کہ کام کے دوران حفاظتی سامان انہیں مہیا نہیں کیا گیا تھا جس کی وجہ سے وہ سیدھے گرگیا۔ بتایا جارہا ہے کہ اس وقت مہلوک کے بشمول تین مزدور وہاں کام کررہے تھے۔

Share this post

Loading...