ریت کانکنی :پولس کی چھاپہ مار کارروائی سے بچنے کے لئے ندی میں کودنے والے مزدور ’’شریف‘‘ کی موت (مزید ساحلی خبریں)

فوری طورپر راحت رسانی اور بچاؤ عملے کو لایا گیا اور چھان بین شروع ہوئی ، یہاں کا ایک مقامی تیراک محمد نے شریف کی لاش باہر نکالنے میں کامیاب رہا، مقامی لوگوں نے اس کے موت کا ذمہدار براہِ راست پولس کو قرار دیتے ہوئے ،انصاف کامطالبہ کیا ہے ، مقامی عوام نے اس موقع پر پولس کی اس کارروائی پر سخت احتجاج بھی کیا۔ بنٹوال سرکاری اسپتال میں لاش لائے جانے تک حالات بے قابو ہوگئے تھے ، پولس معاملہ درج کرکے لاش پوسٹ مارٹم کو بھیج دیا تھا ، جبکہ اب تک علاقے میں تناؤ کا ماحول دیکھنے میں مل رہاہے ۔ 


دو بائیک میں تصاد م:ا یک ہلاک دوسرا زخمی 

منگلور 26اکتوبر (فکروخبرنیوز ) یہاں پنجی نکڈا نامی علاقے میں دو بائیک کے آپسی تصادم کی وجہ یسے ایک بائیک سوا رکے ہلاک ہونے اور دوسرے کے سخت زخمی ہونے کی واردات پیش آئی ہے ، فکروخبر کے مطابق مہلوک کی شناخت الیاس (42) اور زخمی شخص کی شناخت رکشت شیٹی (30) ،مقیم شیمنتور،کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ،مہلوک الیاس انگر گڈے سے آرہا تھا تو رکشت موڈبدری کی جانب سے واپس ہورہا تھا، اس بیچ یہ دونوں بائیک ٹکرائیں، ، مہلوک الیاس کپڑوں کا تاجر تھا، ،منگلور نارتھ پولس نے معاملہ درج کرلیا ہے ۔ 


ڈوڈابلا پور: ایک اور پولس افسر نے خودکشی کرلی 

بنگلور :26اکتوبر (فکروخبرنیوز ) یہاں ڈوڈبلاپور کے ڈوڈا بیلاونگلا نامی علاقے میں ایک پولس افسر کی جانب سے خودکشی کرلئے جانے کی واردات میں پیش آئی ہے ، ا س واردات کے بعد ریاستِ کرناٹک میں پولس افسران کی خودکشی معاملات میں اضافہ کو دیکھ کر جہاں حکومت تشویش میں مبتلا ہے وہیں عوام بھی کئی قسم کے سوالات کررہی ہے ، اطلاعات کے مطابق مہلوک پولس افسر کی شناخت اسسٹنٹ سب انسپکٹر راجنا کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جن کی لاش یہاں ایک جنگل میں ملی، لا ش کے قریب جان لیوا ثابت ہونے والی دوائیاں ملی ہیں۔ ملحوظ رہے کہ اس قبل ریاست ک مختلف علاقوں سے آنے والی خودکشی کی خبروں کے بعد وزیرِ اعلیٰ سد ارامیانے اپیل کی تھی کہ انتہائی قدم اُٹھانے کے بجائے اپنے مسائل حکومت کے سامنے پیش کئے جائیں ، معاملہ درج کرلیاگیاہےْ ہے

Share this post

Loading...