مزامیر آل نوائط کے زیر اہتمام منعقدہ آن لائن مسابقہ قرآت کے نتائج کا اعلان ، ممتاز طلبا میں تقسیم کئے گئے انعامات ، قرآن مجید کے ساتھ رشتہ مضبوط کرنے علمائے کرام کی نصیحت

بھٹکل : 12دسمبر2020(فکروخبرنیوز) نوائط کے بہترین انداز میں قرآن مجید کی تلاوت کرنے والوں کی قرآت کو محفوظ کرنے اور انہیں بہتر سے بہتر انداز میں پیش کرنے کے مقاصد کو لے کر مزامیر آل نوائط کا قیام یہاں عمل میں آچکا ہے۔ اسی کے زیر اہتمام منعقدہ آن لائن قرآت مسابقہ کے تقسیم انعامات کے لیے مسجد طوبیٰ میں ایک پروگرام منعقد کیا گیا جس میں مختلف مساجد سے نمائندگی کرنے والوں میں نمایاں مقام حاصل کرنے والوں نے اپنی قرآت سے حاضرین کو محظوظ کیا اور دیگر بچوں میں بھی انعامات تقسیم کیے گئے۔ اسی طرح مزامیر آل نوائط کے لیے اپنی خدمات انجام دینے والوں کو بھی خصوصی انعامات سے نوازا گیا۔

مکمل پروگرام دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں : مزامیر آل نوائط آن لائن مسابقہ قرآت تقسیم انعامات پروگرام 

mazmeer-al-nawayat-mp4-02-06-26-15-Still009

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر جلسہ مولانا محمد الیاس ندوی نے ادارہ کے ذمہ داران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھٹکل میں قرآن مجید کی خدمت اور حفظ کا نظم کرنے والے مختلف ادارے قائم ہوچکے ہیں لیکن قرآن مجید کو بہتر انداز میں پڑھنے کی مشق کرنے والا ادارہ موجود نہیں تھا ماشاءاللہ مولانا عبدالمقیت منا ندوی نے ملک سے باہر رہ کر بھی ہمارے یہاں کے بچوں کی فکر کی اور اس ادارے کی بنیاد ڈالی۔ مولانا نے امید ظاہر کی آل نوائط کے نام سے یہ ادارہ قائم ہوا ہے لیکن اس کے تحت کوشش کی جائے گی کہ جدید ذرائع کا استعمال کرتے ہوئے دنیا کے مختلف ممالک میں بسنے والے بچوں کی تربیت کی جائے گی۔

مکمل پروگرام دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں : مزامیر آل نوائط آن لائن مسابقہ قرآت تقسیم انعامات پروگرام 

mazmeer-al-nawayat-mp4-01-18-13-07-Still007

امام و خطیب جامع مسجد بھٹکل مولانا عبد العلیم ندوی نے کہا کہ نوجوانوں کی تربیت کے لیے بھٹکل میں جتنے ادارے ہیں ان میں ایک اہم ادارہ مزامیر آل نوائط ہیں۔ اور یہ بڑا بابرکت ادارہ ہے۔مولانا نے حدیث شریف کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ قرآن مجید کی تلاوت سے اللہ جتنے خوش ہوتے ہیں کسی اور چیز سے اتنا خوش نہیں ہوتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اللہ کے نبی کا معمول تھا کہ جو بہتر آواز میں قرآن مجید کی تلاوت کیا کرتے تھے ان کی تلاوت سنا کرتے تھے۔ مولانا نے اس موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ جو قوم قرآن مجید سے اپنا تعلق قائم کرے وہ حقیقی کامیابی حاصل کرکے رہے گی۔ اس کے لیے ہمیں قرآن مجید کو سمجھنے کی کوشش کریں۔

مکمل پروگرام دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں : مزامیر آل نوائط آن لائن مسابقہ قرآت تقسیم انعامات پروگرام 

mazmeer-al-nawayat-mp4-00-16-11-08-Still008

مزامیر آل نوائط کی جانب سے استقبالیہ کلمات اور اس کے مقصد بیان کرتے ہوئے مولانا ارشاد افریکہ ندوی نے کہا کہ اس کی کوشش اور پہل سابق امام مسجد طوبیٰ مولانا عبدالمقیت منا ندوی نے کی تھی اورانہوں نے اس بات کی کوشش کی کہ آل نوائط کی حفاظ کی قرآت کو محفوظ کیا جائے اور سوشیل میڈیا کے ذریعہ پوری دنیا تک پہنچانے کی سعی کی جائے۔ اب تک کئی حفاظ کی تلاوت نشر کی جاچکی ہے اور اب دیگر حفاظ کی تلاوت بھی ان شاءاللہ نشر کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ مولانا نے اپنے استقبالیہ کلمات میں کہا کہ ادارہ کے عزائم میں جہاں بہت سے عزائم ہیں وہیں اس کی کوشش کی جائے گی کہ آل نوائط کے بہترین قراء کی قرآت کی بہترین ریکارڈنگ کے لیے ایک اسٹوڈیو کا بھی قیام عمل میں لایا جائے گا۔۔

mazmeer-al-nawayat-mp4-01-55-59-03-Still006

مولانا انصار خطیب ندوی نے ذمہ داران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اسپورٹس سینٹروں کی ذمہ داری صرف کھیل کے میدان میں آگے بڑھنے تک محدود نہیں ہے بلکہ دین کی مناسبت سے منعقدہونے والے پروگرام کے انتظامات کرنے کو خود کے لئے اعزاز و اکرام تصورکریں تاکہ یہ محلہ کے بچے مستقبل میں دین کے خدمت گزار اور دین کے لئے قرآنی خدمات پیش کرنے والے بنیں ، مولانا نے قرآن مجید سے تعلق کو مضبوط کرنے ،اس کو ترتیل کے ساتھ پڑھنے اورحسن صوت کے ساتھ اس کی تلاوت کرنے کی تلقین کی

مولانا نے مزید کہا کہ آج کل یہ حالات ہو گئے ہیں قرآن مجید کی تلاوت کے تعلق سے لوگ غفلت میں پڑے ہوئے ہیں ، سوشل میڈیا پر گھنٹوں وقت گزاری کر لیتے ہیں لیکن قرآن مجید ہاتھ میں لینے کی انہیں فرصت نہیں ملتی ،مولانا نے کہا کہ دن کے ۲۴ گھنٹوں میں ۲۴ منٹ بھی اگر ہمارا قرآن مجید کی تلاوت میں استعمال نہیں ہورہا ہے تو یہ ہماری لئےسب سے بڑی محرومی ہے مولانا نے روزانہ ایک پارہ قرآن مجید کی تلاوت کا معمول بنانے کی عوام کو نصیحت کی

مکمل پروگرام دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں : مزامیر آل نوائط آن لائن مسابقہ قرآت تقسیم انعامات پروگرام 

مسابقة أحلی التلاوات ۱٤٤۲ ۲۰۲۰ منعقدہ زیر اہتمام مزامیر آل نوائط کے نتائج

mazmeer-al-nawayat-mp4-02-12-44-18-Still002

اول:رائد احمد ابن راشد احمد قاضی (مسجد خدیجۃ الکبری، جالی روڈ)

mazmeer-al-nawayat-mp4-02-11-28-17-Still003

دوم: مسیب ابن مظہر انور محتشم (مسجد سعد بن خالد)

mazmeer-al-nawayat-mp4-02-10-42-06-Still004

سوم:ھود ابن محمد یونس سکری (مسجد مزمل)

پانچ ممتاز مقام حاصل کرنے والے طلباء کے اسمائے گرامی

  1. عبدالھادی ابن محمد عرفان ايس ایم(مسجد ملیہ)
  2. ابوعبیدہ بن محمد یونس برماور(مسجد طوبی)
  3. زیاد ابن محمد انیس کھروری(مسجد صدیقی)
  4. سید سبحان ابن سید ہاشم برماور (مسجد عمر الجابری)
  5. عبدالرحمن ابن محمد اسماعیل عارف اکرمی (جامع مسجد)

 

 مزامیر آل نوائط کے تحت انجام دی جانے والی خدمات

خدمات :

 

۱- تلاوتوں کو نشر کرنے لئے سب سے پہلے سوشل میڈیا میں قدم رکھا مزامیر أل نوائط کے نام سے یوٹیوپ چینل، انسٹگرام میں اکاونٹ اور واٹساپ میں گروپ بنایا

 

۲۔ گزشتہ رمضان ١٤٤١ هـ میں لاک ڈاون کی وجہ سے گھروں میں تراویح کی سنت ادا کی گئی، یقینی طور پر تراویح بغیر مائک کی وجہ سے فطری آواز سے تلاوت ہونی تھی جو ایک نادر بات تھی اس کو غنیمت سمجھتے ہوئے مختلف حفاظ کی تقریبا ۳۵ تلاوتوں کو گروپ کے ذریعہ نشر کیا گیا اور اس کو محفوظ بھی کیا گیا

 

٢ - بعض قدیم حفاظ وقرّاء (جو اللہ کو پیارے ہوگئے) معلوم ہوا کہ اللہ نے بہت خوبصورت آواز سے نوازا تھا، ان کی تلاوتوں کی جستجو ہوئی تو تلاوت نہیں مل پائی اس لئے ضروری تھا کہ پرانے حفاظ کی تلاوتوں کو محفوظ کیا جائے ساتھ ہی ساتھ انکے تعارف بھی منظر عام پر لایا جائے۔ اس لئے ویڈیو کی شکل میں تعارف مع تلاوت کا ہفتہ واری سلسلہ شروع کیا گیا اب تک الحمدللہ 14 حفاظ کا تعارف نشر کیا گیا

۳- نوجواں طبقہ تک فہم قرآن کو عام کرنے کے لئے مختلف گروپ کے ذمہ داران (اللہ ان کو جزائے خیر دے)عالم اسلام کےمختلف قرّاء کی آواز میں تلاوت مع ترجمہ ( انگریزی و اردو ) نشر کر رہے ہیں  ہم نے بھی اس میدان میں قدم رکھتے ہوئے اپنے قوم ہی کے خوبصورت آواز سے پڑھنے والے قرّاء کی  تلاوت مع ترجمہ ہفتہ واری سلسلہ کو شروع کیا 

 

 

Share this post

Loading...