میسور 10؍ جنوری 2019(فکروخبر نیوز) میسور سٹی کورپریشن کی رجسٹرڈ کردہ لاری سے ڈیزل چوری کیے جانے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کورپریشن (ایم سی سی ) کمشنر نے ویڈیو میں نظر آرہے ملازمین کو برطرف کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایک ویڈیو وائرل ہوگئی تھی جس میں کارپریشن کی گاڑی سے ملازمین ڈیزل چوری کرتے ہوئے نظر آئے تھے جس کے بعد مزدور کے خلاف معاملہ درج کرلیا گیا تھا۔ کمشنر نے تحقیقات کے بعد ملازمین کو برطرف کردیا ہے۔
Share this post
