مویشیوں کو ایک دوسرے سے باندھ دیا گیا تھا۔ پولس افسر کملاکر آر نائیک کی قیادت میں یہ چھاپہ مار کارروائی ہوئی،۔ ملزمین کے خلاف 379آئی پی ایس سیکشن کے تحت معاملہ درج کرلیا گیا ہے ۔
طالبِ علم نیتراوتی ندی میں ڈوب کر ہلاک
بنٹوال 30نومبر (فکروخبرنیوز ) نیتراوتی ندی میں ایک طالبِ علم کے ڈوب کر ہلاک ہونے کی خبر فکروخبر کو موصول ہوئی ہے ،۔ اطلاع کے مطابق یہ حادثہ پانے منگلور کے نیتراوتی ندی میں پیش آیا ہے۔ مہلوک طالبِ علم کی شناخت سری راما ودیا کیندرا اسکول کا دسویں جماعت کا طالب علم شرتھ کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ، جو اپنے دوست پراجول کے ساتھ یہاں ندی کے پاس ایسے ہی گھومنے آیا تھا۔ مذاق مذاق میں مہلوک طالبِ علم ندی میں اُتر گیا اور اور نہانے کے ارادے سے آگے بڑھنے لگا، دوست کی جانب سے بار بار روکے جانے کے باوجود وہ آگے بڑھ کر گہرائی میں پھنس کر دم توڑدیا، پولس نے موقع واردات کے معائنہ کے بعد معاملہ درج کرکے نعش پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ۔
![]()
بے قابو بائیک حادثے کی شکار: بائیک سوار ہلاک
منگلور 30نومبر (فکروخبرنیوز )ایک حادثاتی واردات کے مطابق ایک تیز رفتار بائیک اچانک بے قابو ہوکر حادثہ کی شکار ہونے کی وجہ سے اس پر سوار ایک نوجوان کے ہلاک ہونے کی واردات پیش آئی ہے ۔ یہ حادثہ کلشیکھر نامی علاقے میں پیش آیا ہے ۔ مہلوک کی شناخت راکیش شیٹی بولا (20) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ بتایاجارہا ہے کہ اس نے ان دو بسوں سے بچنے کی کوشش کی تھی جب دوبس ایک دوسرے کو اورٹیک کرنے کے چکر میں پورا راستہ بلاک کردیا تھا، تیز رفتار بس سے بچنے کے لیے اچانک اس نے بائیک موڑی تو بائیک بے قابو ہوکر زمین بوس ہوگئی اور راکیش کا سر ایک پتھر سے جاٹکرایا، راکیش کو فوری اسپتال میں داخل کیا گیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔ معاملہ درج کرلیا گیا ہے ۔
![]()
Share this post
