مویشیوں کی فروخت سے متعلق متنازع نوٹیفکیشن پر سپریم کورٹ نے مودی حکومت سے طلب کی وضاحت

عرضی گذار آل انڈیا جمعیت القریش ایکشن کمیٹی نے الزام لگایا کہ اس نوٹیفکیشن کو پارلیمنٹ کے سامنے پیش نہیں کیا گیا تھا۔مرکز اس کا جواب منگل کو دے گا کہ اس معاملے میں مناسب طریقہ کار اپنایا گیا تھا یا نہیں ۔ 23 مئی 2017کو جاری نوٹیفیکیشن میں منڈیوں میں مویشیوں کی فروخت کے سلسلے میں نئے ضابطے طے کئے گئے ہیں۔ مدراس ہائی کورٹ نے اس نوٹفیکیشن پر اسٹے آرڈر جار ی کردیا ہے بعد میں سپریم کورٹ نے بھی اس کو اسٹے کردیا تھا۔ نئے ضابطوں سے ذبیحہ کے لئے مویشیوں کے فروخت کا کاروبار کافی دشوار ہوگیا ہے۔

Share this post

Loading...