حکومت سے ذبیحہ خانوں پر پابندی کا مطالبہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رام سینا اپنے تلواروں اور تیز دھار ہتھیاروں کے ساتھ ذبیحہ خانوں کے مالک اور مویشیوں کے ہاتھ کاٹنے کے لئے تیار ہے،۔ انہوں نے اس موقع پر ہندوسماج کو آواز دی کہ وہ ذبیحہ خانوں، تبدیلئ مذہب اور لو جہاد کے خلاف متحد ہوجائیں۔ یہ احتجاجی ریالی امبیڈ سرکل پہنچنے کے بعد یہاں تمام رام سینا کے اراکین نے مویشیوں کو بچانے کی ایک ساتھ قسم کھائی ۔ اس موقع پر ڈی سی کو ایک میمورنڈم بھی پیش کیا گیا۔
حساس علاقے سرتکل میں ریپڈ ایکشن فورس کا مارچ
سرتکل 15دسمبر (فکروخبرنیوز ) فرقہ واریت کے حملوں کو لے کر ہمیشہ سرخیوں میں رہنے والے ساحلی پٹی کا حساس علاقہ سرتکل میں آج ریپڈ ایکشن فورس کے سپاہیوں نے آج شہر بھر میں مارچ کیا۔ اطلاع کے مطابق کوئمبتور سے آئی ہوئی اس ٹیم میں جملہ 121کمانڈوز تھے ۔ اس مارچ میں ضلع پولس افسران اور کے ایس آر پی کے سپاہیوں نے بھی شرکت کی۔ یہ مارچ سرتکل سمیت ، کرشنا پورا، چوکا بیٹو، کاٹی پال، کلائی اور گنیش پورا وغیرہ میں بھی مارچ کیا ، ملحوظ رہے کہ ابھی کچھ دن قبل سرتکل میں ایک نوجوان پر حملہ کئے جانے کی وجہ سے ماحول میں سخت کشیدگی پائی گئی تھی اور پولس کو مشتعل ہجوم پر قابو پانے کے لیے لاٹھی چارج کا سہارا لینا پڑا تھا۔
Share this post
