موت کے تین سال بعد ہوئی کاسرگوڈ کے شخص کی تدفین

کاسرگوڈ 17؍ نومبر 2018(فکروخبر نیوز) کاسرگوڈ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کی تدفین اس کی موت واقع کے تین سال بعد کی گئی ۔ اطلاعات کے مطابق حسینیار کنہی (57) کی موت کسی بیماری کی وجہ سے تین سال قبل دمام میں واقع ہوگئی تھی لیکن اس کا پتہ واضح نہ ہونے کی وجہ سے اس کی لاش خطیب سینٹرل ہاسپٹل دمام ، سعودی عربیہ میں رکھی گئی تھی ۔ اس سلسلہ میں حسینیار کے اہلِ خانہ نے منگلورو کے ممبر پارلیمنٹ نلن کمار کتیل سے ملاقات کرکے مدد چاہی ، انہوں نے سشما سوراج سے رابطہ کرنے کے بعدکی گئی کوششوں کے نتیجہ میں مہلوک کی لاش دمام میں موجود اس کے رشتہ داروں کے حوالے کردی گئی ۔لاش کی شناخت نہ ہونے کے باعث اخبارات میں اس تعلق سے خبریں شائع کی گئیں تھیں اور اس وقت حسینیار کے بھائی نے اس کی شناخت کی۔ بتایا جارہا ہے کہ مذکورہ شخص سعودی عربیہ میں ایک سوپر مارکیٹ کا مالک تھا ، کسی بیماری کی وجہ سے سے 4دسمبر 2015کو اس کی موت واقع ہوگئی ۔ پاسپورٹ میں اس کا پتہ واضح نہ ہونے کی وجہ سے اس کی لاش اہلِ خانہ کے حوالے نہیں کی گئی لیکن بعد میں اس کے بھائی کی جانب سے کی گئی شناخت کے بعد لاش حوالے کردی گئی اور آج اس کی نمازِ جنازہ بھی ادا کی گئی۔

Share this post

Loading...