پیامِ انسانیت کے ذریعہ سے برادرانِ وطن میں گھلنے ملنے کی کوشش کریں : مولانا سید بلال حسنی ندوی (مزید ساحلی خبریں )

ان باتوں کااظہارتحریکِ پیامِ انسانیت کے جنرل سکریٹری حضرت مولانا سید بلال عبدالحئ حسنی ندوی نے کیا۔ مولانا کل بعد نمازِ عصر مولانا ابوالحسن علی ندوی اسلامک اکیڈمی بھٹکل میں علماء اور اسپورٹس سینٹروں کے نوجوانوں سے خطاب فرمارہے تھے۔ مولانا نے تحریکِ پیامِ انسانیت کی تفصیلی تعارف پیش کرتے ہوئے کہا کہ جب یہ کام شروع کیا گیا تو کہنے والوں نے کہا کہ بہت سی تحریکا ت کام کررہی ہیں ، آپ اس میں ایک تحریک کا اضافہ کررہے ہیں تو مولانا نے صاف طورپر ان کا جواب دیتے ہوئے فرمایا تھا کہ مدارس اسلامیہ اور دیگر جو تحریکیں کام کررہی ہیں انہیں مضبوط کرنے کے لیے اس تحریک کا کام شروع کیا جارہا ہے اور جب یہ کام نہیں کیا جائے گا تو ہمارے پیروں سے زمین کھسکتی چلی جائے گی اور کام کرنے کے لیے راہ ہموار نہیں ہوگی۔ اس سے قبل مولانا ابولحسن علی ندوی اسلامک اکیڈمی بھٹکل کے جنرل سکریٹری مولانا محمد الیاس صاحب نے کہا کہ ہندوستان میں دعوت کے لیے اب بھی ایسا ماحول سازگار ہے جتنا عرب ملکوں میں بھی نہیں ہے۔ مولانا نے کہا کہ حضرت مولانا علی میاں ندویؒ نے یہ کام اس وقت شروع کیا تھا جب انسان انسانیت کو چھوڑ کر حیوانیت میں داخل ہوچکی تھی لیکن اس وقت حضرت مولانا نے انسانیت کا پیغام دیتے ہوئے انہیں قریب کرنے کی کوشش کی۔ ملحوظ رہے کہ اس موقع پر اسٹیج پر ناظم جامعہ اسلامیہ بھٹکل جناب ماسٹر محمد شفیع صاحب اور جامعہ ضیاء العلوم رائے بریلی کے نائب مہتمم مولانا عبدالسبحان ندوی وغیرہ موجود تھے۔ پروگرام میں شہر اور آس پاس کے علماء کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ 

دن  دہاڑے قتل کے بعد قاتل فرار 

اڈپی :02 مارچ 2017(فکروخبرنیوز) زر تبادلہ کے معاملہ کو لے کرہوئے تنازعے میں ایک شخص کو دن دہاڑے مد مقابل کی جانب سے قتل کیے جانے کی واردات چیرکاڑی میں کل صبح پیش آئی ہے۔ مہلوک شخص کی شناخت پرکاش (38) کی حیثیت سے اور حملہ آور کی شناخت کلال کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق روپیوں کے معاملہ میں مذکورہ دونوں افراد کے درمیان تنازعہ ہوگیا اور اسی بات کو لے کر پرکاش کلال نے پرکاش کا قتل کردیا ہے۔۔ پرکاش شیموگہ کے ایک دکان میں ملازمت کیا کرتاتھا۔ پولیس اب قاتل پرکاش کی تلاش میں ہے۔ برہماور پولس تھانے نے معاملہ درج کرلیا ہے۔ 

شوہر نے بیوی اور دوسالہ بیٹی کا کیا قتل۔

بنگلور : یکم مارچ 2017(فکروخبرنیوز) ملازمت سے ہاتھ دھونے کے بعد نشہ کے عادی شخص نے اپنی ایک بیوی اور دوسالہ بیٹی کا قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلیے جانے کی واردات دودن قبل ایلہنکا کے سومیشورانگر میں منظر عام پر آئی ہے۔ مہلوک افراد کی شناخت امت جھا (35) اس کی بیوی میناکشی جھا(30) اور اس کی دو سالہ بیٹی انیشا کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق اس واردات کے پیچھے ازدواجی تنازعہ ہے ، شوہر ایک سافٹ انجینئر ہے ، چار سال قبل ملازمت چھوڑنے کے بعد وہ نشہ کا عادی ہوگیا جبکہ اس کی بیوی ایک پلئی اسکول میں ملازمت کیا کرتی تھی اور اسی کے خرچہ سے گھر کا خرچ بھی چلا کرتا تھا۔ ابتدائی تحقیقات کے بعد پتہ چلا ہے کہ امت نے بیوی اوربیٹی کو زہر دینے کے بعد ان کا گلا گھونٹ کر قتل کردیا پھر پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی۔ ۔ تحقیقات کے بعد افسران کا کہنا ہے کہ شور سے بچنے کے لیے قاتل نے پہلے بیوی اور بیٹی کو زہر دینے کے بعد گلا گھونٹ کر قتل کیا ہے۔ پولیس نے کہا کہ ہم نے گھر میں موجود غذائی کی اشیاء ٹیسٹ کے لیے بھیج دئیے ہیں جس کے بعد ہی پوری حقیقت سامنے آسکتی ہے۔

Share this post

Loading...